!....خواتین کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے

Posted on at


!....خواتین کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے 

 


آج بات ہو رہی ہے خواتین کی صحت کے متعلق کہ عورت کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ عورت کے کندھوں پر بہت سے رشتوں کے ساتھ ساتھ بہت سی ذمہ داریوں کا بھی بوجھ ہوتا ہے اور اگر عورت صحت مند ہو گی تو وہ اپنا بھی خیال اچھے سے رکھ سکے گی  اور اپنی ذمہ داریوں کو بھی  اچھے سے انجام دے سکے گی اسی لئے خواتین کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئے اکثر بڑھے بوڑھوں سے بھی سنا ہے کہ لڑکیوں کی صحت اور خوراک کا بہت خیال رکھنا چاہئے کیونکہ لڑکیوں کو بیاہ کر دوسرے گھر بھی جانا ہوتا ہے اور بہت ذمہ داریاں نبھانی ہوتی ہیں 

 

 

 

 


اب بات ہو رہی ہے خواتین کی صحت کی تو اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ خواتین اپنی صحت کا خیال ٹھیک سے نہیں رکھتی ہیں اور کھانے پینے میں بھی بہت زیادہ لا پرواہی کی جاتی ہے بہت بار دیکھا گیا  ہے کہ زیادہ تر خواتین اپنے کھانے پینے کی بھی چیزیں اپنے شوہر یا پھر اپنے بچوں کو کھلا دیتی ہیں اور ایسا کرنا بھی سراسر غلط ہے حالانکہ عورت کا صحت مند ہونا بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر عورت صحت مند ہو گی تو وہ اپنے گھر کی ٹھیک سے دیکھ بھال کر سکے گی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے بچوں کی بھی اچھے سے تربیت اور پرورش کر سکے گی اور اگر عورت کی صحت ہی اچھی نہیں ہو گی تو بھلا وہ کیسے ان ذمہ داریوں کو سر انجام دے سکے گی اس چیز کا خیال شوہر کو بھی رکھنا چاہئے کہ وہ اپنی بیوی  کے کھانے پینے کا  بھی  خاص خیال رکھے اور اسکو بولتا رہے اپنی خوراک پر توجہ دینے کے لئے اس کے علاوہ گھر کے بڑے بزگ بھی اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ خواتین کو اچھی خوراک دی جاۓ تاکہ وہ صحت مند اور تند رست رہیں 


اس کے علاوہ الله پاک نے جو عورت پر بچہ پیدا کرنے کی ذمہ داری عائد کی ہے حمل کے دوران تو عورتوں کی مختلف کنڈیشنز ہو جاتی ہیں کسی کا بلڈ پریشر ہائی اور کسی کا بہت زیادہ لو اور کسی کو کوئی مسلہ در پیش ہوتا ہے اس دوران عورت کو بہت زیادہ خیال اور  توجہ کی ضرورت تو ہوتی ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اسکی اچھی صحت اور اچھی خوراک دونوں کا ہونا بھی بے حد ضروری ہوتا ہے اگر صحت اور خوراک دونوں اچھی ہونگی تو اسکو بچہ پیدا کرنے میں بھی آسانی ہو گی اور پھر ماں  اور بچے دودنوں کی صحت بھی اچھی رہے گی بچے کی پیدائش تو ایک بہت ہی مشکل مرحلہ ہوتا ہے مگر بچے کی پیدائش کے بعد عورت کو اپنے بچے کو اپنا دودھ بھی پلانا ہوتا ہے جو کہ بچے کی صحت کے لئے بہت اچھی غذا ہے اور دودھ پلانے کے لئے بھی عورت کو خود بھی اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے اس دوران تو عورت کو حیاتین اور نمکیات سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ بچہ پیدا کرنے سے جو کمزوری اسکو آتی ہے وہ جلد از جلد پوری ہو جاۓ اچھی خوراک سے بچوں کو دودھ پلانے سے عورتوں کو خود بھی بہت زیادہ بھوک اور کمزوری محسوس ہوتی ہے اس لئے اچھی غذا کے ساتھ ساتھ دودھ اور پھلوں کا بھی استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جاۓ

 

 

 

 

 

کولڈ ڈرنکس کا بھی استعمال کم سے کم کرنا چاہئے دوران حمل تو خواتین کو انکو بلکل بھی استعمال نہیں کرنا چاہئے  بہتر ہے جوس کے استعمال کیا جاۓ اور وہ  بھی تازہ پھلوں کا بنایا ہوا اچھی خوراک تو انسان کو فائدہ دیتی ہی ہے مگر پیدل چلنا بھی صحت کو بہت اچھا رکھتا ہے بہت سے لوگ صبح کے وقت یا پھر رات کے وقت گھروں سے نکلتے ہیں اور کافی پیدل چلتے ہیں تاکہ انکی صحت اچھی رہے مگر کچھ لوگوں کو باہر نکلنا اور لمبی واک کرنا مشکل لگتا ہے تو وہ لوگ اپنے گھروں میں مطلب صحن یا پھر چھت پر بھی واک کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سیڑھیوں کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور دوران حمل بھی پیدل چلنا  بہت فائدہ مند ہوتا ہے اور پیدل چلنے سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں تو ہر عورت کو چاہئے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھے 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160