ایک تفریحی سفر

Posted on at


ایک تفریحی سفر .


گزشتہ گرمیوں میں کچھ دوستوں کے ساتھ یہ طے ہوا کہ وادی کاغان کی سیر کی جاۓ . چٹ منگنی پٹ بیاہ کی طرح شام کو بات ہویی اور اس سے اگلے دن ہی ہم پانچ دوست برق رفتاری سے سری ضروری تیاریاں کر کے ٹرین کے ذریعے کے لئے روانہ ہو گئے. راولپنڈی کا سفر بیشک اکتا دینے والا تھا مگر دوستوں کی ہنسی مذاق کی باتوں ، لطیفوں کے طفیل کافی آرام سے کٹ گیا. کسی سٹیشن پر ہم نے چائے پی کر گرمی کو گرمی سے مارنے کے نسخہ آزمایا اور کسی سٹیشن پر ہم نے ٹھنڈے مشروبات سے اپنے گرم جسم کے درجہ حرارت کو کم کیا



لالہ موسیٰ تک کا علاقہ تو میدانی علاقہ ہے مگر اس سے آگے پہاڑی علاقہ شروع ہو جاتا ہے جس کی رنگ رنگی طبیت کو مسحور بھی کرتی ہے اور مرعوب بھی. دل کو خوش بھی کرتی ہے اور دل پر خوف طاری بھی کرتی ہے. ایک طرف اونچے اونچے پہاڑ اور دوسری طرف گہرے کھڈ کہیں سورج سے تپی ہی گرم چٹانیں اور کہیں سبزے کا ملبوس پہنے ہوئے گھاٹیاں



غرض ہم لوگ اپس میں مذاق کرتے ہوئے اور ان مناظر کا لطف اٹھاتے ہوئے تقریبا شام تک راولپنڈی پہنچ گئے. اس سے آگے ہمیں حویلیاں جانا تھا مگر کچھ ہی دائر میں ہمیں معلوم کرنے پر پتا چلا کہ حویلیاں کے لئے گاڑی رات کے دو بجا روانہ ہو گی. ہم نے اس مہلت کو غنیمت جانا اور اسلام آباد کی سیر کرنے کو نکل گئے. ایوب نیشنل پارک کو دیکھا ،



آگے کا سفر اگلے بلاگ میں شیر کروں گا



 



About the author

160