قلم کیا ہے

Posted on at


پن کیا ہے کچھ بھی تو نہیں بس صرف لکھنے کے لیئے استعمال ہونے والا آلہ یہ وہ آلہ ہے جسکے بغیر ایک نویس کتاب نہیں لکھ سکتا ایک آدمی اپنے روزمرہ کے واقعات نہیں لکھ سکتا ایک جج اپنا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ پن مختلف مواد سے بنا ہوتا ہے۔ جیسا کہ پلاسٹک شیشہ اور مختلف دھاتیں اس میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ ایک لمبی نلکی کی طرح ہوتا ہے۔ جسکے ایک سرے پر نب لگی ہوتی ہے۔ اسکے دونوں سرے کھلے ہوتے ہیں۔ ایک نب والا سرا ہوتا ہے۔ اور دوسرے طرف سے ایک چھوٹے سے پلاسٹک سے ڈھکا ہوتا ہے۔

بعض قلم کا ایک سرا بلکل بند ہوتا ہے۔ اور کمپنی سے اسطرح بن کر آتے ہیں۔ نب بھی مختلف دھاتوں سے بنی ہوتی ہے۔ جیسا کہ لوہا، تانبا اور یہاں تک کہ سونا بھی استعمال ہوا ہوتا ہے اس میں۔۔۔۔۔ جو حصہ خالی نلکی پر مشتمل ہوتا ہے اسکے اندر ایک پتلی سی چھوٹی نلکی ہوتی ہے۔ جس میں سیاہی بھری ہوتی ہے۔ نلکی میں سے سیاہی نب تک آتی ہے۔ اور وہاں سے صفحے پر آ جاتی ہے۔ سیاہی بھی مختلف رنگوں کی ہوتی ہے۔ جیسا کہ نیلی، سرخ، کالی، سبز اور نب کو ڈھانپنے کے لیئے ایک ٹوپی بھی استعمال ہوتی ہے۔

جو کہ استعمال کہ وقت ہٹا دی جاتی ہے۔ اور جب استعمال نہ ہو نب کے اوپر ڈھانپ دی جاتی ہے۔ یہ ٹوپی نب کو نقصان سے بچاتی ہے۔ قلم کا استعمال تقریباً زندگی کے ہر شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔ جب دوکاندار کو دیکھیں وہ گاہک کے لیئے بل بھی قلم سے بناتا ہے۔ لیکن قلم کا زیادہ استعمال تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ کیونکہ ایک پڑھے لکھے انسان کی پہچان قلم کے استعمال سے ہوتی ہے۔

ڈاکٹر قلم کے بغیر اپنے بیمار کے لیئے دوائی تجویز نہیں کر سکتا۔ ایک جج ایک فیصلہ مظبوطی سے تحریر نہیں کر سکتا جب تک اس کے پاس قلم نہ ہو۔ قلم کی تحریر ایک بہت مظبوط تصور کی جاتی ہے اور اسکے سامنے کوئی نا نہیں کر سکتا۔ پن تعلیم یافتہ لوگوں کی نشانی ہے اس میں تلوار سے زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ یہ ایک معصوم اور مجرم کے درمیان فرق کو تحریر کرتا ہے۔ آخر میں یہ کہنا درست ہو گا کہ تعلیم یافتہ اور ان پڑھ کے درمیان فرق صرف پن کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160