ہٹلر اوریہودیوں کے ساتھ ہونے والی بے انصافی

Posted on at


ہٹلر اوریہودیوں کے ساتھ ہونے والی بے انصافی

جرمنی کے قصبے ڈاچائو کے گرد و سیع میدان میں ایک قید خانہ تھا، جو نازی لیڈر  ہٹلر نے بنوایا تھا۔ یورپ کے مختلف حصوں سے مال گاڑیوں میں یہودی وہاں  لا کر قید  کیے جاتے تھے اور پہنچنے کے فورا بعد ان کے برہنہ جسموں پر کوڑے برسائے جاتے تھے۔ تمام قیمتی چیزیں حتیٰ کہ دانتوں میں لگا سونا بھی ان سے چھیں لیا جاتا تھا۔ انہیں دو گروہوں میں تقسیم کر دیا جاتا اور محنت و مشقت کے لحاظ سے صحت مند دیکھائی دینے والے یہودیوں کو الگ کر لیا جاتا تھا۔یہ سب کچھ چیختے چلاتے، باوردی سپاہی بہت تیزی سے کر لیتے تھے۔ ان بیچارے قیدیوں میں سے بہت  سے تو مہینوں اور سالوں کی جنگ اور مشکلات کی وجہ سے خوفناک حد تک کمزور تھے۔ ایسے ہی قیدیوں میں سے کئی قیدی وہ بھی تھے، جو ریل کے لمبے سفر میں پسینے کی وجہ سے گندے اور بدبودار ہو گئے تھے۔

وہ پلگیں جھبکے بغیر فوجیوں کی ہرکت کو دیکھ رہے تھے، کیوں کہ وہ جانتے تھے ان کے انگلیوں کے اشارے پر وہ  کسی بڑی جسمانی مشقت میں مبتلا ہو سکتے تھے۔ اس کے بعد بہت سے قیدیوں کو ٹرک میں سوار کر کے روانہ کر دیا گیا اور جو قیدی بچ گے، وہ اینٹوں سے بنے چھوٹے  سے گھر کی طرف بیج دیئے گئے۔ جس کی چھت پر تین لمبی چمنیاں سرد آسمان کی طرف رخ کئے کھڑی تھیں۔

اس عمارت کے باہر جنگل تھا جس پر لوہے کی نوکدار تار لگی ہوئی تھی۔ اتنے میں چھوٹےقد کا ایک آدمی متکبرانہ انداز میں گھر سے باہر آیا اور حقارت سے بولا: سنو یہودیو! ہم جانتے ہیں کہ مال گاڑی کے سفر سے تم بہت گندے ہو گئے ہو،  اس لیے تمھیں گرم پانی سے نہانے کی اجازت ہو گی، تین قطاروں میں نہانے کے کمرے میں جائو۔ یہ سن کر لوگ حیرت اور خوشی سے چیخے بغیر رہ نہ سکے۔ سب خوشی سے ہنستے اور باتیں کرتے ہوئے قطاریں بنا کر اینٹوں کے مکان میں داخل ہوئے اور ایک وزنی آہنی دار دروازہ بند کر دیا گیا۔ افسوس کہ وہ گرم فواروں والا  غسل خانہ نہیں تھا، جو یہودیوں کو صاف ستھرا کرتا بلکہ وہ ایک بند کمرہ تھا جو ہٹلر نے بنوایا تھا تا کہ لوگوں کو گروہوں کی شکل میں زریلی گیس کے زریعے ہلاک کیا جا سکے۔

 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160