میں چاہتا ھوں سسٹم کی تبدیلی آپ کیا چاھتے ہیں اپنی راۓ ضرور دیں???

Posted on at


ہمارے ملک میں جہاں کسی بھی چیز کا کوئی انصاف نہیں ہے وہاں پر سیاست بھی ایسی ہی کی جاتی ہے بس اپنے مفاد کے لئے عوام کو باتوں کا جھانسا دیا جاتا ہے . میں کچھ نہیں چاہتا نہ میں کسی بھی سیاسی پارٹی کا حامی ھوں نہ میں کسی بھی لیڈر کی طرف ہوں نہ اس کا حمایتی ہوں . کیوں کے میرے لئے ووہی قابل احترام ہے جو شخص ہمارا لیڈر بنتا ہے ہان اگر وہ عوام اور اس ملک کے مفاد کی خاطر کچھ بہتر کرتا ہے تو ووہی میرا لیڈر ہے میں اسی کا حمایتی ہوں . چاہے وہ مشرف صاحب ہوں ، زداری ہو یا ہو وہ میاں صاحب میں انہی کی حمایت کروں گا . لیکن پہلے ایسا کوئی بن کے دکھاے تو سہی


ہماری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ ہم بس انسان کی تبدیلی چاھتے ہیں یعنی ہم یہ چاھتے ہیں کہ ہماری پسند کا انسان سیاست میں ہو ووہی سب کچھ ٹھیک کر سکتا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کے ایسا ہی ہو گا کے عمران خان یا طاہر القادری آ کر سب کچھ ٹھیک کر دیں گے کہتے تو پہلے میاں برادران بھی یہی تھے نہ کہ ہم یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے تو کیا ایسا سب ہو گیا جو وہ کہتے تھے ؟ کیوں کے ایسا کبھی ہو نہیں سکتا جب تک ہمارا سسٹم تبدیل نہ کیا جائے گا سسٹم تبدیل ہو اس پر حکومت کوئی بھی کرے پھر ہو گا اس ملک کا کچھ بہتر انسان تو انسان ہے نہ جو بھی آ جائے سب سے پہلے اپنے مفاد کی خاطر سوچے گا . کیوں کہ آج کے دور میں شریف وہ انسان ہے جسے موقع نہیں ملا


اگر ہم تھوڑا پیچھے دیکھیں تو عوام تب بھی تنگ تھی جب مشرف کا دور تھا اس کو بہت برا بھلا کہا جاتا تھا کیوں کہ ہمارے خیال میں اس نے بہت مہنگائی کر دی تھی اگر تب کی چیزوں کے ریٹ دیکھیں تو میرے خیال سے تب پٹرول ٤٠ سے ٥٠ کے درمیان میں تھا آٹا ١٥ سے ٢٠ روپے کلو تا تھا اسی طرح گھی کی قیمت بھی ٦٠ کے لگ بھگ تھی لیکن ہم تنگ تھے تب بھی بہت زیادہ


لیکن وہ چلا گیا اور آ گیا پھر کیا بہتر ہو گیا ؟ آج ہم ووہی چیزیں دوگنے ریٹ میں لے رہے ہیں لیکن پھر بھی خاموش ہیں ہان اتنا ضرور ہوا ہے کہ حامی اب مشرف کا دور اچھا لگنے لگ گیا ہے ایسا ہی ہوتا رہے گا جناب جب تک ہم سہی راستہ نہیں دیکھیں گے اس پر نہیں چلیں گے کیوں کے انسانوں کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہو گا انسان تبدیل ہوتے رہے گے اور ہمارے حالات مزید خراب ہوتے رہیں گے میں چاہتا ہوں اس سسٹم کی تبدیلی کیوں کہ ہم نے پاکستان کس مقصد کے لئے حاصل کیا تھا . اسی مقصد کے تحت نظام کو بھی چلایا جائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی تھی تو اس کو اسی بنیاد پر چلایا جائے کیوں کہ جب تک ایسا نہیں ہو گا ہمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں ہے گی اب آپ کیا چاھتے ہیں یہ ضرور بتایں مجھے کیوں کہ میں انتظار کروں گا اپ لوگوں کے جواب کا چاہی وہ تلخ ہی کیوں نہوں میرے لئے ایک آخری بات جو میں بتاتا چلوں کے جب کسی کنویں میں کوئی کتا مر جائے نہ تو اس کنویں سے پانی تبدیل کرنے یا نکلنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اس کتے کو وہاں سے نکل کر اس کنویں کی صفائی نہ کر دی جائے

If you have missed any of my previous articles, you can find them on my personal page:http://www.filmannex.com/usman-ali
Please follow me on Twitter @Usmanali7255, connect on Facebook at Usman ali and subscribe to my page. :-)
Written By : USMAN ALI

 



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160