آج کل روزانہ نہانا کیوں ضروری ہے ؟اور جلد کو کیسے صاف رکھا جا سکتا ہے

Posted on at


آج کل زیادہ دھول مٹی گردو غوبار  کی وجہ سے انسان کی جلد کے ساتھ ساتھ اس کا جسم بھی تھوڑی ہی دیر   میں اسی دھول مٹی اور گرد و غوبار کی وجہ سے گندا رہتا ہے جس کے نقصان یہ ہیں کہ انسان پوری طرح سے چست نہیں رہتا ہر وقت نیند میں ہوتا ہے  یا پھر ہر وقت چڑچڑا بنا رہتا ہے اور اسے ہر کسی پر غصہ اتا رہتا ہے 


اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ جیسا کہ آج کل کا ماحول ہے ایسے ماحول میں اگر ہر روز اپنے آپ کو صاف ستھرا نہ رکھا جائے تو انسان کی صحت بہت زیادہ خراب ہوتی رہتی ہے آج کل دن بھر میں ایک دفعہ لازمی نہانا ضروری ہے اور جلد کی صفائی بھی بہت ضروری ہے جلد ایک بہت ہی نازق حصہ ہے آپ جب بھی باہر سے گھر آئیں تو سب سے پہلے اپنا منہ صابن سے ضرور دھو لیا کریں اور خوش کر لیا کریں اس سے آپ کی جلد پر دانے وغیرہ نہیں آئیں گے 


پورانے ماحول اور آج کل کے ماحول میں زمین آسمان کا فرق ہے پورانے ماحول میں لوگ کئی کئی دنوں تک منہ بھی نہیں دھوتے تھے نہانا تو دور کی بات تھی اور پھر بھی ان کی جلد صاف ستھری رہتی تھی اور خود بھی تندرست اور توانا رہتے تھے کیوں کہ اس وقت گاڑیوں کا دھواں نہیں ہوتا تھا اور نہ ہی ماحول آلودہ ہوتا تھا اور لوگ بھی محنتی تھے آج کل کے جوان اور اس وقت کا بوڑھا برابر ہیں آج بھی آپ اس دور کے بوڑھے اور ایک طرف آج کل کے جوان کو کھڑا کریں تو اس وقت کا بوڑھا زیادہ طاقت ور ہوگا آج کل کے جوان سے 

 

جلد کے مسائل مردوں میں زیادہ ہوتے ہیں عورتوں کے مقابلے کیوں کہ عورتیں زیادہ تر گھر میں ہی رہتی ہیں اور مردوں کو جانا پڑھتا ہے کسی نہ کسی کام سے گرد و غوبار میں مرد جب بھی باہر جائیں اپنے جلد پر ضرور کوئی نہ کوئی لوشن ضرور لگا لیا کریں جو کہ آپ کو گرد و غوبار سے بچا سکے اور ہو سکے تو نہا کر باہر نکلیں اور باہر سے انے کے بعد منہ کو صابن سے دھو لیا کریں اس سے بھی بہت فائدہ حاصل ہوگا. 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160