مسائل رمضان المبارک

Posted on at


٭۔۔۔۔۔۔۔ روزہ رکھنا اسلام کا تیسرا اہم رکن ہے۔روزے سے انکا کرنے والا مسلمان نہیں رہتا٭۔۔۔۔ روزہ میں نیت فرض ہے۔ بلا قصد اور نیت دن بھر روزہ کی حالت میں رہنے سے روزہ ادا نہیں ہوتا۔٭ ۔۔۔۔۔ دل کے عزم اور ارادہ کا نام نیت ہے۔ رات کو سونے سے قبل نیت کرے یا زعال شرعی دس بجے دن سے قبل کرے۔

جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

۔ ناک اور کان میں دوائی ڈالنے سے۔

۔ دوران وضو حلق میں پانی چلا جانا۔

عورت کو چھونے سے انزال ہو جانا۔

عموماً جو چیز کھائی نہیں جاتی جیسے تنکا یا پتھر کا ریزہ نگل جانا۔

۔ خوشبو دار دھواں ارادتاً ناک یا حلق میں پہنچانا۔

۔ غروب آفتاب سے قبل غلطی سے روزہ افطار کر لینا۔

غلطی سے صبح صادق کے بعد رات سمجھ کر سحری کر لینا۔

بھول کر کھا پی لینا پھر اس خیال سے کہ روزہ ٹوٹ گیا اور ارادتاً کھا پی لینا۔

ان تمام صورتوں میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور صرف قضاء لازم آتی ہے۔ کفارہ نہیں ہوتا۔

جن چیزوں سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے۔

بلا ضرورت کسی چیز کو چبانا یا نمک چکھ کر تھوک دینا۔

۔ دن بھر غسل کی حالت میں رہنا۔

۔ فصد کرانا۔

۔ کسی مریض کے لئے خون دینا۔

غیبت کرنا۔

نا شائستہ اور فضول گفتگو کرنا۔ یعنی گالی گلوچ کرنا۔

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں۔۔۔۔۔۔

مسواک کرنا۔

۔ آنکھ میں دوائی ڈالنا۔

سر اور داڑھی کو تیل لگانا۔

۔ خوشبو لگانا۔

۔ پیاس اور گرمی کی شدت کی وجہ سے غسل کرنا۔

۔کسی قسم کا ٹیکہ یا انجکشن لگانا۔

بھول کر کھا پی لینا۔

حلق میں عام دھواں یا گرد وغبار یا مکھی کا چلا جانا۔

۔ کان میں پانی کا چلا جانا۔

از خود قے آ جانا۔

۔ دانتوں سے خون کا رسنا جب تک حلق میں نہ جائے۔

مذکورہ حالتوںمیں روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی مکروہ ہوتا ہے۔ سفر یا ایسی بیماری کہ روزہ کی طاقت نہ ہو یا مرض کے بڑھنے کا اندیشہ ہو تو روزہ نہ رکھنا جائز ہے۔ بعد میں اسکی قضا کر لینا چاہیے۔ عورت بحالت حمل ہو بچے کو دودھ پلاتی ہو دونوں صورتوں میں اپنی جان یا بچے کی جان کے اندیشے کی صورت میں روزہ قضا کر سکتی ہے۔ اگر بیماری یا بھوک و پیاس کے شدید غلبے سے جان کا خطرہ لاحق ہو تو روزہ توڑنا جائز ہے۔ بعد رمضان المبارک کے قضا لازم ہوگی۔

 

 

 



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160