صبح سویرے کی بد نظمی اور افرا تفری ۔۔۔۔ آخر کیوں ؟۔ حصہ پنجہم

Posted on at


روٹین کو مت بگاڑیں : منصوبہ بندی کر کہ بھگدر اور افراتفری کے حالات سے باہر نکل آئیں تو پھر آپ کو ایک " معجزہ دکھانے والی ماں " بننے کی قطعی ضرورت نہیں ہے جو پلک جھپکتے میں بہ یک وقت کئی کاموں کی انجام دہی کر رہی ہوتی ہے کیونکہ تسلی کے ساتھ رفتہ رفتہ کاموں کو انجام نہ دیا جائے تو ایسی حالت میں زیادہ امکان ہوتا ہے کسی ایک کام میں تاخیر تمام شیڈولنگ کو خاک میں ملا دے ۔

بس منصوبہ بندی کریں اور کاموں کی فہرست پر نگاہ دوڑائیں جس کے بعد تمام چیزیں ہوتی چلی جائیں گی۔ بچوں پر واضح کر دیں کہ وقت ضائع کرنا ٹھیک نہیں ہے اور انہیں ہر کام اپنے مقررہ وقت اور روٹین کے مطابق ہر روز کرنا ہے روٹین پر چلنے کو اپنی عادت بنا لیں تاکہ آپ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں جبکہ بچے ہدایات پر عمل کرنے میں کسی قسم کی دشواری محسوس نہ کریں اور ان کا ہر قدم قدرتی اور منطقی انداز سے اٹھے۔

کیا آپ کبھی یہ چائیں گی کہ بچوں کو یہ بات سمجھانے پر وقت ضائع کریں کہ " اب تمہارے پاس ڈریس تبدیل کرنے کا وقت بہت کم ہے لہذا تم ناشتہ چھوڑو اور یونیفارم پہن کر تیار ہو جاؤ " ان کو از خود ہی وقت کی اہمیت اور بنائے گئے روٹین کا احساس ہونا چائیے اور یہی وہ بہترین وقت ہے کہ کچھ ذمہ داریاں بڑی خاموشی سے ان کی طرف منتقل کر دیں تاکہ وہ بغیر کئے ان کی پاسداری کر سکیں ۔

انہیں صبح اٹھنے کے بعد اچھی طرح علم ہوکہ اسکول روانگی سے پہلے انہیں کیا کچھ کرنا ہے اور کتنے وقت پر کرنا ہے نسبتاٰ بڑے بچے اپنے یونیفارم خود پہن سکتے ہیں ، انہیں اس بات کے لئے بھی آمادہ کریں کہ وہ اسکول لے جانے کے لئے اپنے اسنیکس باکس بھی خود ہی تیار کریں اور برگر سینڈویچ تیار ہو چکے ہوں تو انہیں لنچ باکس میں رکھ لیں اور پانی کی بوتلیں بھر کر اسکول کے نزدیک ہی رکھیں تاکہ بھول نہ جائیں ۔ بڑے بچے اسکول سے واپسی پر آپ کے ساتھ واشنگ مشین میں کپڑے دھونے یا الگنی پر ٹانگنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ۔

ہر ایک کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلائیں کہ غسل کرنے کے بعد صابن اپنی جگہ پر رکھنا اور گیلا تولیہ پھیلا کر ڈالیں تاکہ اس میں بد بو نہ بس جائے یہ بات بھی ذہن نشین کرائیں کہ صبح یونیفارم تبدیل کرنے کے بعد رات کوپہنے ہوئے کپڑےیا نائٹ سوٹ صاف ہوں تو سلیقے سے کھونٹی پر لٹکا کر جائیں اور میلے ہو چکے ہوں تو انہیں واشنگ مشین کے قریب رکھی ہوئی لانڈری باسکٹ میں ڈال دیں تاکہ کپڑے دھوتے وقت کپڑوں کو ادھر ادھر تلاش نہ کرنا پڑے۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160