صبح سویرے کی بد نظمی اور افرا تفری ۔۔۔۔ آخر کیوں ؟۔ حصہ ششم

Posted on at


خوش مزاجی کا مظاہرہ کریں " کاموں کی زیادتی اور وقت کی کمی اکثر خواتین کو صبح کے وقت جھلاہٹ میں مبتلا کر دیتی ہے جو بچوں کو ڈانٹنے ڈپٹنے اور جھڑکنے میں مصروف رہتی ہیں اور ان کی چیخ وپکار اچھے بھلے گھر کو مھچلی بازار بنا کر رکھ دیتی ہے ۔

اگر آپ طیش اور غصے کا مسلسل مظاہرہ کرتی رہیں گی تو کبھی مشکلات کو ٹالنے میں کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ صرف اپنا موڈ خراب کریں گی بلکہ عین ممکن ہے کہ بچوں کے اسکول جانے کے بعد آپ کو بھی دفتریا کسی کام سے باہر جانے میں تاخیر ہو جائے ۔ غصہ کرنے کے بجائے ذرا سنجیدگی سے اس بات پر غورکریں کہ آپ ہر پہلو سے بچوں سے ہی زیادہ تاقعات کیوں کر رہی ہیں کہ وہ ہر چیز میں آگے بڑھ کر پہل کریں گے۔

آپ خود بچوں سے کچھ دیر قبل بستر چھوڑ دیں اور کافی یا چائے پینے کے ساتھ تازہ دم ہونے کے لئے ورزش کو دس منٹ دیں اور پھر مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے بچوں کے جاگنے پر انہیں خوش دلی کے ساتھ " گڈمارننگ " کہیں اور دن کا آغاز خوشگوار انداز سے کریں تو یہ گارنٹی ہے کہ صبح کے وقت آپ کے مسائل میں کافی حد تک کمی ہو جائے گی اور پھر آپ کی ہر صبح الجھنوں سے پاک ہوگی ۔ یاد رکھیں کہ بہتر منصوبہ بندی کا مطلب ہے کم سے کم اسٹرلیں نہ صرف آپ کے لئے بلکہ بچوں کے لئے بھی اور یہی زندگی کا بہتر طریقہ بھی ہے



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160