دن کا درستگی کے ساتھ آغاز

Posted on at


جو بچے ٹھیک سے ناشتہ کرتے ہیں ان کی کارکردگی اسکول میں بہتر رہتی ہے ، وہ کلاس روم میں پوری طرح متوجہ رہتے ہیں ، ان میں خراب رویہ کی شکایت بھی نہیں ہوتی جبکہ ساتھیوں سے لڑنے جھگڑنے کے واقعات بھی بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں ۔ ہر روز باقاعدگی سے ناشتہ کرنے والے بچے پوری طرح مستعد رہتے ہیں اور چونکہ انہیں یومیہ درکار غذاہیت اور اس کے نتیجے میں توانائی مل رہی ہوتی ہے لہذا ان میں وزن سے متعلق شکایات بھی پیدا نہیں ہوتی ۔

صبح کے وقت بہت سارے کاموں کی وجہ سے ناشتہ بنانے کا مناسب موقع میسر نہیں آ سکتا لیکن ہم یہاں آپ کو وقت کی بچت کے چند طریقے بتا نا ضروری ہیں جو کار آمد ہوں گے۔

1)       کم چکنائی کا حامل دلیہ تیار کر کے رکھ لیں جسے ہر صبح چند منٹوں میں بنا کر دیا جاسکتا ہے ، گھر میں پھلوں کی موجودگی کو ممکن بنائیں جو کہ بچوں کو دئیے جا سکتے ہیں جنہیں وہ اسکول جاتے وقت راستے میں بھی کھا سکتے ہیں اور فوری طور پر بھوک محسوس نہ کریں ۔

2)       ناشتہ میں فراہم کیا جانے والا دلیہ دودھ میں ملا کر دینا چند لمحوں کا کام ہے ، بس ایک پیالہ بھی دن کے آغاز کا غذاہیت بھرا طریقہ کار ہو سکتا ہے اور یا پھر سیریل ڈرنکس کا سہارا لیں جو کہ گھر سے نکلنے کے بعد اسکول پہنچنے سے قبل ہی استعمال ہو سکتے ہیں ۔

3)       ویک اینڈ پر معمول کی خریداری کرتے وقت مفن اور رولز خرید لائیں جن پر لگا ہوا مکھن انہیں ذائقہ دار بنا دیتا ہے۔ اسکول کے لئے روانہ ہونے والے بچے انہیں ساتھ لے کے جائیں تو انہیں مطلوبہ غذاہیت میسر آ جائے گی جو بھوک کے سبب نقاہست محسوس نہیں کریں گے اور چاق و چوبند رہیں گے۔

4)       یاد رکھیں بچوں کو کسی نہ کسی طرح ناشتے میں کچھ کھانے کی عادت ضرور ڈالیں کیونکہ ان کی نشوونما کے لئے یہ انتہائی اہم چیز ہے جس پر ماہرین غذا نے بھی خاصا زور دیا ہے ۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160