فارسی عورتیں گھروں میں کام کیسے کرتی ہیں

Posted on at


فارسی بان لوگ بہت ہی زیادہ محنتی ہوتے ہیں ان کی عورتیں گھروں میں بیٹھ کر پیسے کماتی ہیں اور ان کے مرد انھیں سپورٹ کرتے ہیں اور ان کا ہاتھ بتاتے رہتے ہیں اور جب کھانا بنانے کی بات آیئے تو پتا ہی نہیں چلتا اور کھانا تیار کر لیتی ہیں 


فارسی عورتیں اپنے گھروں میں کالین بنانے کا کام کرتی ہیں اور یہ کالین ١٠ ہزار کے لے کر ١٠ لاکھ تک کی ہوتی ہیں یہ دو سے تین ماہ میں تیار ہوتی ہیں اور پھر انھیں ان کے مرد بازاروں میں بیچتے ہیں اور اسی طرح سے ان کے گھر کا خرچ بھی چلتا رہتا ہے اور اپس میں مل جل کر کام بھی کرتی ہیں اور پیسے کماتی ہیں ان کے مرد بھی ان کی بہت مدد کرتے ہیں جب کالین تیار ہو جاتی ہے تو وہ اسے بیچنے دوسرے شہروں میں جاتے ہیں اور جہاں اچھا منافعہ ملتا ہیں وہاں بیچ دیتے ہیں 


اور ان کلینوں کی گارنٹی بھی ہوتی ہے یہ اتنی مضبوط ہوتی ہیں کہ انہیں ٥٠ سال تک کچھ نہیں ہوتا نا خراب ہوتی ہیں نہ ہی ان کالینوں کا رنگ جاتا ہے 


فارسی لوگ کام کرنے کے ساتھ ساتھ ٹافیاں اور کہوہ بھی پیتے رہتے ہیں ایک دن میں نے کچھ فارسی عورتوں سے پوچھا کہ آپ مرچ مصالے والی چیزیں نہیں کھاتی اور صرف کھانے میں نان اور ساتھ میں ٹافی اور کہوہ ہی پیتی ہیں آپ کا گزارا کیسے ہو جاتا ہے ان کا کہنا یہ تھا کہ ہم اس قسم کی چیزیں اس وجہ سے کھاتے ہیں کیوں کہ ہمہیں سارا دن کام کرنا پڑھتا ہے اور یہ چیزیں ہمہیں طاقت دیتی ہیں اور ہمہیں تھکنے نہیں دیتیں اور اگر ہم سالن پکائیں تو ایک تو ہمارا وقت بہت خراب ہوتا ہے دوسرا سالن ہمارے ذہن کو ٹھیک نہیں رکھتا اور ہر وقت سستی سی رہتی ہے جس کی وجہ سے کام کرنے میں دقت ہوتی ہے 


فارسی لوگ نہ کسی سے فضول بات کرتے ہیں نا ہی کسی سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں وہ لوگ بس اپنے کام سے ہی کام رکھتے ہیں جس کی وجہ سے فارسی لوگوں میں بیماریاں کم ہوتی ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور ان کی صحت کا راز میں نے بتا دیا آپ بھی جتنے لوگ ہیں اسی طرح کر کے اپنے لئے اپنے بیوی بچوں کے لئے روزی روٹی کمانے کے ساتھ ساتھ اپنا بھی اچھے سے خیال رکھ سکتے ہیں اور خوش بھی رہ سکتے ہیں 


اور جہاں تک بھی ہو سکتا ہے ان لوگوں کی قدر کریں اور ان کے ساتھ اچھے سے پیش آئیں کیوں کہ یہ لوگ ہمارے ملک میں ایک مسافر ہیں اور جب یہ لوگ یہاں سے کہیں اور جائینگے تو اپ کے اچھے تعلقات آپ کا اچھا رویہ ان کو ہمیشہ یاد رہے گا اور یہ آپ کو دعا دینگے اور آپ کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد بھی کریں گے یہ لوگ بہت ہی محنتی ہیں ان کی محنت کی قدر ضرور کریں کیوں کہ محنتی انسان الله کو بہت پسند ہے اس لئے آپ بھی ان کی قدر کریں 

 


About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160