کوئی تعویز ایسا ہو

Posted on at


آج کل ہمارے معاشرے میں بہت عام ہو گئی ہے کہ ہم کسی بھی کم کے ہونے یا اس کو انجام دینے کے لئے یا کسی بھی قسم کی مشکل میں ، یا اپنا کوئی کم جو نہ ہو رہا ہو اس کو کرنے کے لئے کسی بھی بابا کے پاس جاتے ہیں اور اس سے کچھ ہی پیسوں میں اپنے لئے ایک تعویز لے لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب ہمارا ہر کام آسان ہو گیا ہے جو بھی مشکل تھی وہ ختم ہو جائے گی . لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کیوں کے ایسا نہ تو قرآن کی روشنی میں زہیر ہوتا ہے اور نہ ہی احادیث میں سے کچھ احادیث کا مفہوم میں یہاں لکھتا چلوں جس سے آپ کو بات سمجھ میں آ جائے گی کیوں کے میری یہ بات بہت سے لوگوں کو ناگوار گزرے گی


 


اور تمہیں جو کچھ رسول علیہ السلام دیں لے لو، اور جس سے روکیں رک جاؤ۔۔۔


یہ قرآن کریم کی ایک آیات کا ترجمہ ہے .. اسی طرح ایک حدیث کا مفہوم بھی کچھ اسی طرح سے ہے .


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ، میں نے تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑی ہیں، جب تک تم انہیں پکڑے رہو گے ہر گز گمراہ نہیں ہوسکتے۔ وہ کتاب اللہ (قرآن مجید) اور سنت رسول اللہ (احادیث) ہیں۔


"


اب ان دو باتوں سے ہی کسی بھی عقل مند کے لئے سب کچھ ہے کہ جب ہمیں الله اور اس کا رسول اس بات کی تقید کرتا ہے تو ہم کس طرف چل رہے ہیں الله والوں کی دعاؤں میں اثر ہے بہت ہوتا ہے لیکن ہمیں ووہی کرنا چاہیے جو ہمیں شریعت حکم دیتی ہے . میں یہاں پر کہتا ہوں کہ ہے کوئی ایسا تعویز جو ہمارے ملک کی مشکلات کو ختم کر دے ہمیں لوڈ شیڈنگ سے نجات دے . اگر ہے تو لاؤ کوئی ایسا تعویز




About the author

160