حضرت محمّد کے دادا کا خواب

Posted on at



پورا عرب سویا ہوا تھا اور قریش کے سردارحضرت عبد المطلب بھی سو تو رہے تھے لیکن ایک سچا خواب بھی دیکھ رہے تھے انہوں نے دیکھا کے سامنے ایک درخت کھڑا ہے جس کی چوٹی فلک چھو رہی ہے اور ایک طرف اسکی شاخیں مشرق اور دوسری طرف مغرب کو مل رہی ہیں اور اس درخت میں سے ایک نور بلند ہو رہا ہے جس کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اس نور کی نورانیت کا یہ حال تھا کے چاند کی چاندنی بھی کچھ نہیں تھی اسکے سامنے بلکے اس سے ٧٠ گنا زیادہ نور تھا اور عرب و عجم اسکے سامنے پڑے ہوۓ ہیں اور وو درخت آہستہ آہستہ بلند اور روشن ہوتا جاتا ہے پھر ایک پل کے لیے آنکھوں سے اوجھل ہو جاتا ہے



پھر اگلے لمحے سامنے آ جاتا ہے پھر حضرت عبد المطلب بیان کرتے ہیں کے ایک قریش کا گروہ اس درخت کی شاخوں سے لٹکا ہوا ہ اور دوسرا قریش کا گروہ اسے کاٹنے کے لئے آ گے بڑھ رہا ہے جیسے ہی وہ گروہ قریب آیا ایک نورانی اور خوبصورت نوجوان نے اس گروہ کو پکڑ لیا ایسا خوبصورت نوجوان پہلے نہیں دیکھا تھا اور اسکے جسم سے بہت پیاری خوشبو آ رہی تھی اور نوجوان اس گروہ کو مار رہا تھا اور انکی آنکھیں نکال رہا تھا حضرت عبد المطلب فرماتے ہیں کے میں نے اس درخت درخت کی طرف ہاتھ بڑھایا کے کچھ حاصل کر لوں پر ناکام رہا



تب میں نے کسی سے پوچھا اس درخت میں کس کا حصّہ ہے تو بتایا گیا جو اسکو تھامے ہوۓ ہیں یہ وو لوگ ہیں جنہوں نے تم سے پہلے اس درخت کو تھام لیا اسکے بعد میری آنکھ کھل گئی اسکے بعد تعبیر کے لئے قریش کی ایک بزرگ خاتون کے پاس گئے اس خاتوں نے کہا اگر اپکا خواب سچا ہے تو آپکے صلب سے ایک ایسا بچا پیدا ہوگا جس کی مشرق سے مغرب تک حکمرانی ہو گی اور لوگ اسکی فرمانبرداری کریں گے اور وہ شخصیت ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد ہیں


 



About the author

danial-shafiq

blogger at filmannex

Subscribe 0
160