اخلاص و تقویٰ اور اسوۃ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم

Posted on at


اخلاص و تقویٰ اور اسوۃ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم


رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پوری ذندگی اخلاص و تقویٰ کی اعلیٰ مثالوں سے بھری پری ہے۔ نبوت کے اعلان سے پہلے بھی آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر قسم کی برائیوں سے بچے ہوۓ تھے جبکہ تمام عرب معاشرہ اخلاقی برئیوں، شراب نوشی، قمار بازی اور دیگر اخلاقی عیوب میں گھرا ہوا تھا۔


 


آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے بچپن میں بھی ہر قسم کی لغو اور بیہودہ باتوں سے دور تھے۔ نبی کی نشانیوں میں سے اک یہ بھی نشانی ہے کہ وہ بچپن ہی سے پاک ہوتا ہے۔ آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اعلان نبوت سے قبل زیادہ تر وقت غار حرا میں عبادت اور غورو فکر میں گزارتے تھے۔


 


 


نبوت کے اعلان کے بعد بھی آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمام زندگی خود بھی اللہ تعالیٰ کا خوف رکھا اور اپنی امت کو بھی اس کی تلقین فرمائی ۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہین کہ آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی تمام ازواج مطہرات میں مکمل بربری اور مساوات کا سلوک فرامتے ہیں اور اس میں اصل اللہ کا خوف اور اللہ کی خوشنودی ہی مقصد تھی۔ ہمیشہ سادہ خوراک کو ہی دی اگر چاہتے تو زمین اور آسمان کے تمام خزانے آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ہوتے لیکن آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تقویٰ اختیا فرماتے ہوۓ فقر کو پسند فرماتے۔


 


 جب آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بیٹے فوت ہوگۓ تو بھی اللہ کا خوف اور اخلاص ہی تھا جس کے باعث آپ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبر فرمایا اور اپنی امت کو بھی غم میں بہترین اسوہ فراہم فرمایا۔ 



About the author

Haseeb9410

I want to share my ideas , and became a best writer.

Subscribe 0
160