رمضان کریم برکتوں اور سعادتوں والا مہیںہ "حصہ دوم"

Posted on at


رمضان کریم برکتوں اور سعادتوں والا مہیںہ



رمضان کریم کی فضیلت ان احادیث سے بھی لگائی جا سکتی ہے کہ!


حضرت انس فرماتے ہیں کہ! جب رجب کا مہینہ آتا تو اللہ کے رسولؐ اس طرح دعا فراماتے " اے اللہ ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہیںوں میں برکت فرما اور ہمیں رمضان کریم کے مہینہ تک پہنچا۔ (بخاری)"


 


آپؐ کا فرمان مبارک ہے کہ! " جو شخص رمضان المبارک کے روزے رکھے اس کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ بخش دیے جاہیں گے اور جو شخص راتوں میں نماز کے لئے کھڑا رہے اس کے گناہ بھی بخش دیے جاہیں گے، اور جو شب قدر کی رات میں قیام کرے اس کے بھی ۔بس شرط یہ ہے کہ وہ اپنے رب کی باتوں اور وعدوں کو سچا جانے۔ اپنے عہد بندگی کو وفاداری بشرط استواری کے ساتھ نبھائے اور خود آگہی وخود احتسابی سے غافل نہ ہو۔ "بخاری و مسلم"۔



ایک اور روایت میں ہے حضرت سلیمان کہتے ہیں کہ ! نبی کریمؐ نے شعبان کی آخری تاریخ میں ہم لوگوں سے فرمایا کہ!۔


"تمہارے اوپر ایک مہینہ آرہا ہے جو بہت بڑا مہینہ ہے، بہت مبارک مہینہ ہے، اس میں ایک رات ہے (شب قدر) جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے"۔


اللہ تعالٰی نے اس روزے کو مسلمانوں پر فرض فرمایا اور اس کی رات کے قیام کو بھی ثوابکا زریعہ بنایا، "جو شخص اس مہینہ میں کسی نیکی کے ساتھ اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے ایسا ہے کہ جیسا اس نےدوسرے مہینوں کے اندر فرض ادا کیا ہے اور جو شخص اس مہینہ رمضان  میں کسی فرض کو ادا کرتا ہے تو وہ ایسا ہے کہ اس نے دوسرے مہینوں میں ستر فرض ادا کئے ہوں۔"رمضان المبارک مہینہ ہی صبر کرنے کا ہے اور اس صبر کا پھل بھی جنت ہے۔ اس مہینہ کے اندر جو انسان جتنا برداشت کرتا ہے اور جتنا صبر سے کام لیتا ہے اتنی ہی اس کی آخرت کی مشکلات آسان فرما دی جاتی ہیں۔


اللہ فرماتا ہے کہ "رمضان  المبارک کا مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا پھل جنت کے سوا کیا ہو سکتا ہے"۔


 


رمضان البارک کے بابرکت مہینے میں مومن کے رزق میں بھی برکت ڈال دی جاتی  ہے جو شخص کسی دوسرے روزہ دار کا روزہ افطار کراتا ہے اس کے لئے گناہوں کے معاف ہو نے اور جہنم کی آگ سے نجاعت کا سبب ہوگا اور اس کے روزہ کے ثواب جتنا اس کو بھی ثواب ہوگا،اور اس دوسرے روزہ دار کے ثواب سے بھی کچھ کمی نہیں کی جائے گی۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160