!....خوابوں اور خیالوں کی دنیا

Posted on at


!....خوابوں اور خیالوں کی دنیا

 


ایک دنیا وہ ہے جس میں ہم رہ رہے ہیں مطب یہ حقیقت کی دنیا ہے یہاں پر ہر چیز ہماری آنکھوں کے سامنے واضح ہے اس حقیقی دنیا میں ہر چیز اور زندگی بڑی مشکل ہے کبھی ضروریات کو لے کر پریشانی ہممکنے تو کبھی نوکریوں کو لے کر پریشانی ہے اسی طرح کبھی کسی چیز کو لے کر پریشانی ہے تو کبھی کسی چیز کو لیکر پریشانی ہے اس حقیقی زندگی میں بہت سی ایسی ضروریات اور خواہشات ہیں جو کہ ہماری لاکھ کوششوں اور حسرتوں کے باوجود بھی نہیں پوری ہوتی ہیں اور پھر ہم دل پر پتھر رکھ کر صبر کے گھونٹ پی جاتے ہیں اور چپ کر جاتے ہیں مگر اس کے برعکس ایک دنیا اور بھی ہے جس کو میں خوابوں اور سوچوں کی دنیا کہتی ہوں یہاں پر کچھ بھی سوچنا کچھ بھی کرنا نا  نہیں ہے یہاں پر کچھ بھی سوچنا کچھ بھی کرنا سب ممکن ہے کیونکہ یہ خوابوں اور سوچوں کی دنیا ہے

 

 


یہ ایسی دنیا ہے جس میں ہم دنیا کے کونے کونے کی سیر کر سکتے ہیں طرح طرح کے کھانے کھا سکتے ہیں مہنگی سے مہنگی شوپنگ کر سکتے ہیں اچھے سے اچھے ریسٹورانٹ میں جا سکتے ہیں سونے ہیرے کی جیولری خرید سکتے اور پہن سکتے ہیں مہنگے سے مہنگے لباس پہن سکتے ہیں بڑی بڑی اور قیمتی گاڑیوں میں گھوم پھر سکتے ہیں کیونکہ خوابوں اور سوچوں کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ان پر کوئی پہرہ ہوتا ہے یہی تو واحد ایک ایسی دنیا ہے جہاں ہم اپنی مرضی کے مالک خود ہوتے ہیں جہاں ہر چیز ہماری مرضی کے مطابق چلتی ہے اور یہاں کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ دنیا ہم خود بناتے ہیں جیسا کہ مجھے باہر کے ملک جانے کا بہت زیادہ شوق ہے اور یہ میری بہت بڑی حسرت ہے کہ میں بھی باہر کے ملک جاؤں جب بھی کوئی جہاز گزرتا ہے تو میں اسکو بڑی حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتی ہوں اور پھر سوچتی ہوں کہ کاش میں بھی کسی دن اس میں بیٹھ کر باہر کے ملک چلی جاؤں مگر شائد حقیقی زندگی میں تو یہ سب بہت مشکل ہے مگر میرا خدا چاہے تو ہر مشکل آسان اور نا ممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے تو پھر میں اپنے خوابوں اور سوچوں کی دنیا سے اس دنیا میں چلی جاتی ہوں جہاں پر میں بھر کے ملک میں گھومتی ،پھرتی ہوں جہاں میرا بہت پیارا گھر ہوتا ہے اور بہت اچھی زندگی بھی اور اس طرح کچھ لمحے میں وہاں گزار لیتی ہوں وہ بھی صرف اپنی سوچوں اور خوابوں کی دنیا سے

 

 

 

 

یہ خوابوں کی دنیا میں ہم کبھی بھی کچھ بھی بن جاتے ہیں کیونکہ یہ دنیا ہماری ہوتی ہے یہاں پر سوچی گئی ہر سوچ اور کیا گیا ہر کام صرف اور صرف ہم ہی جانتے ہیں اس دنیا کے راز باہر بھی نہیں نکلتے ہیں کیونکہ اس دنیا کے رازدار بھی ہم خود ہی ہوتے ہیں ہم اس دنیا کے بادشاہ یا ملکہ بھی خودی ہوتے ہیں ہم جسے چاہیں اس دنیا میں شامل کرتے ہیں اور جسے چاہیں اس دنیا میں نہیں انے دیتے ہیں کیونکہ یہاں پر کسی کا آنا جانا بھی ہماری ہی مرضی سے ہوتا ہےاگر یہ خوابوں کی دنیا بھی نہ ہوتی تو زندگی کتنی مشکل اور بے رنگ ہو جاتی ہے کیونکہ ایک یہی تو واحد دنیا ہے جہاں ہم اپنی خوشیوں کو کچھ لمحوں کے لئے جی لیتے ہیں اور خوش ہو جاتے ہیں میں جانتی ہوں یہ دنیا صرف ایک جھوٹ ہی ہے مگر جب زندگی بہت زیادہ بے رنگ اور مایوسی بھری ہو جاۓ تو اسی دنیا کا سہارا لیا جاتا ہے اور ویسے بھی خواب دیکھنا کوئی بری بات نہیں ہےاور نا ہی انکو دیکھنے سے کوئی کسی کو روک سکتا ہے اور ویسے بھی اچھا سوچنا چاہئے کیا پتا کسی دن آپکے خواب اور سوچیں سچ ہو جایں

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160