انٹرویو کیسے دیں

Posted on at


آج کے بلاگ میں ہم آ پ کو انٹرویو دینے کے متعلق چند اہم ہدایات دیں گے مجھے امید ہے کہ اگر آپ نے ان انٹرویو کے دوران ان باتوں کا خیا ل رکھا توان شا ءاللہ ضرور کامیاب ہونگے۔
سب سے پہلے تو یہ بات آپ ذہن میں بیٹھا لیں کہ آپ نے پہلے ہی لمحے سے اپنی محنت کر کے انٹرویو لینے والے کومتاثر کرنا ہے۔اس کے لیے آپ اپنے آپ کو ہر کسی کے سامنے مثبت ظاہر کریں چاہے وہ انٹرویو لینے والا ہو یا کوئی اور ملازم تا کہ آپ کمپنی کے لوگو ں کے مطابق شائستہ اور دوستانہ طبیعت کے لگیں۔ جونہی آپ انٹرویو دینے والی جہگہ پہنچیں تو اپنا موبائل فون بند کر دیں۔ اب آپ مکمل طور پر اپنے انٹرویو پر مرتکز رہیں۔

انٹرویو سے پہلےچند ہدایات

سب سے پہلے تو کمپنی کا نام، جو شخص انٹرویو لے رہا ہے اس کا نام اور رابطہ نمبر پتہ ہونا چاہئے۔

کمپنی کا پورا پتہ اور ساتھ ساتھ اس ڈپارٹمنٹ یا بلڈنگ کا پتہ جہاں انٹرویو ہونا ہے۔

کوایک یا دو بار غور سے پڑھ لیں۔ (CV)کمرہ انٹرویو میں جانے سے پہلےاپنی

خاص کر کچھ اہم نکا ت مثلاً تجربہ کی میعاد، تعلیم کی معیاد وغیرہ

لازمی دیکھ لیں ، ان سب کے بارے میں پوچھا جاسکتا ہے۔

 

جہاں آپ نے اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل پارک کرنی ہے اس جہگہ کی معلومات۔


اپنی تعلیمی کوائف اور تجربہ کی چند نقول ساتھ لازمی رکھیں۔اگرچہ کمپنی والوں کے پاس پہلے سے ایک سیٹ موجود ہوتا ہے لیکن پھر بھی آپ سے آپ کے کوائف مانگے جا سکتے ہیں۔


اپنے آپ کو مشکل سوالات کے لیے تیار رکھیں۔ خاص کر ایسے سوالات جو آپ کےگزشتہ تعلیمی یا تجربہ سے متعلق ہوں مثلاً گزشتہ جاب چھوڑنے کی وجہ۔۔۔ جاب کے درمیان وقفہ کی وجہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔


یا پھر اگر کوئی رتحریری حوالے کا ہو تو لازمی رکھیں۔ Letter of Recommendation اپنے ساتھ سفارشات کے خطوط

کی لسٹ تایار رکھیں آپ سے ین کے متعلق پوچھا جا سکتا ہے۔Referenceاپنے ساتھ حوالہ جات

 

 

لباس

آپ کا پہلا تاثر جو آپ انٹرویو لینے والے پرڈالیں گے وہ نہایت اہم ہے۔ انٹرویو لینے والے کی پہلی رائے آپ کے لباس کے متعلق ، آپ کیسا دیکھتے ہیں اس کے متعلق اور آپ کا پہناوا کس قسم کا ہے اس کے متعلق ہوتی ہے۔

انٹرویو کے لیے لباس کیسا ہونا چاہیے؟

 

 

سوٹ ٹھوس کالر ،ر نیوی یا گاڑھا خاکستری رنگ کے ساتھ۔

لمبی آستین والی شرٹ جسکا رنگ سوٹ کے ساتھ مناسبت رکھتا ہو۔

لیدر کے جوتے گاڑھے رنگ میں ۔

زیور کا استعمال یا تو بلکل نہ کریں یا پھر ہلکا پھلکا۔

بالوں کا سٹائل صاف اور ماہرانہ ہونا چاہئے۔

ناخن صاف اور کٹے ہوئے ہونے چاہئں۔

 

 

کون سی چیزیں انٹرویو کے دوران نہیں لینی چاہیئں

ببل گم۔

موبائل یا کوئی اور الیکٹرانک آلہ مثلاً آئی پاڈ

کسی قسم کی مشروب کافی یا کولا وغیرہ۔

اگر آپ نے زیور زیادہ پہنا ہوا ہے تواس کو کم کر دیں۔

میک اپ کٹ ۔۔



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160