ملتان کے مشہور چوک حصہ نہم

Posted on at


 اس کے مغرب میں ملتان صدر کینٹ تھانہ کی عمارت ، اور عیسائیوں کا چرچ گھر ہے جو تقریبا پانچ ایکڑ پر بنا ہوا ہے  اس سے اگے کینٹ کا بازار ہے اور بہت سے شاپنگ سنٹر ہیں اس کے مشرق میں سلک بنک ہے جو ایک پرائیوٹ بنک ہے



سی ایم ایچ چو ک جو پہلے امپیریل چوک کے نام سے مشہور تھا اب اس کا نام سی ایم ایچ چوک رکھ دیا گیا ہے سی ایم ایچ کا مطلب ہے کہ جو پاکستان آرمی یا دوسری فوج کے جوان ہوتے ہیں ان کا اور ان کے گھر والوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جس کا خرچہ حکومت پاکستان ادا کرتی ہے  اس کے مغرب میں ملتان کا انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہے جس سے پوری دنیا میں فلائٹ جاتی اور آتی ہیں یہ تقریبا دو مربع پر بنا ہوا ہے اس کی سیکورٹی بہت سخت ہوتی ہے



اس کے جنوب میں ملتان کینٹ کا مین بازار ہے جس میں جوتوں بوتیک بنک اور بہت سی دکانیں ہیں اس روڈ پر بورجان باٹا سروس کے جوتوں کی ساپش ہیں اس پر بچوں کے کھلونوں کی دکانیں بھی ہیں اس میں کھانے پینے اور دہی بھلے فروٹ چاٹ آئس کریم اور ریسٹورنٹ بھی ہیں یہ ملتان کا کافی بڑا بازار



ہے اس میں تقریبا ہر قسم کی چیز دستیاب ہوتی ہے اس چوک پر ایک بہت بڑی فیبرکس کی ساپش بنی ہے جس کا نام امیریل فیبرکس ہے



\\مال پلازہ چوک اس کو اس لیے کہتے ہیں کیونکہ اس چوک کے بالکل وسط میں مال پلازہ بنا ہوا ہے جو کہ موبائل کا سب سے بڑآ پلازہ ہے اس کے چار فلورز ہیں اس چوک کے مغرب میں آرمی کی کالونی ہے جس میں آرمی کے نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں اور اس پر ایک چیک پوسٹ بھی ہے اس



کے جنوب میں مال پلازہ ہے اور اس کے مشرق میں بابا آئسکریم فروٹ چاٹ لیپ ٹاپ بنک اور بھی بہت سی دکانیں ہیں 




About the author

160