کشمیر جنت کا ایک ٹکڑا

Posted on at


کیا ہی بات کریں اس وادی کی جہاں ہر چیز مہکتی ہے ، چہکتی ہے ، ہر سو اجالا ہے ، کرد گار نے دنیا میں اسسے حسین اور بہتر کوئی خطہ نہ بنایا ہو گا نہ ایسا کبھی پیدا کیا ہو گا . ہر طرف باغو بہار جہاں ہر وقت چرند پرند اپنی مختلف قسم کی دھنیں بجا رہے ہوتے ہیں . اس کے ہر زرہ میں ایسا ہی لگتا ہے کہ قدرت نے جنت کا ایک ٹکڑا یہیں زمین پر بنا دیا ہے اس کے ہر زرہ سے فطرت مسکراتی ہے . قوس قزح کی ہفت رنگ جھالر جو کے ہر وقت آسمانی محبوبہ کا آنچل سمبھلے رکھتی ہے . قدرت جب کرنے پر آتی ہے کوئی کرشمہ تو پھر ایسی ہی کوئی چیز بنا دیتی ہے .

جیسا کے چاند میں بھی داغ ہے ہر خوبصورت چیز کو کوئی نہ کوئی نقص ہے اسی طرح کشمیر بھی غلام دار غلام قوم کی طرح جی رہے ہیں . سیاسی بنا پر یہ خطہ پامال ہو کر اب دوزخ کا نشان بنا ہوا ہے . اس یہ میں کہ رہا ہوں کہ بس ان کی ایک حسین بو میں لپٹی ہوئی وادی ہی کو نہ دیکھا جائے بلکہ وہاں کی مزلوں عوام کو بھی دیکھا جائے وہاں کے ان مظلوم مکینوں کو بھی دیکھا جائے جو اپنے زندگی جنت جیسی جگہ پر رہتے ہوے بھی ایک جہنم کی طرح بسر کر رہے ہیں .

کوئی بھی شاعر وہاں کی حسین وادیوں کو ہی نہ دیکھے بلکہ وادی کشمیر کے فاقہ کشوں کو دیکھتے ہوے وہ بھی کوئی ایک ایسا مصرعہ ایک ایسی غزل کہے جو سینوں میں آگ لگا دے . وہاں کے وہ مظلوم جو کسی ڈرے ہوے جانور کی طرح وہاں اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں وہاں ان ڈرے ہوے گھبراے ہوے لوگون کے لئے کوئی ایک ایسی غزل کہے جو ہم جیسے لوگوں کو مجبور کر دے ان کو آزادی دلانے کے لئے . لیکن خدارا کشمیر جیسی وادی کو ایسے نہ رات کے اندھیروں میں ڈوبنے دیا جائے .

If you have missed any of my previous articles, you can find them on my personal page:http://www.filmannex.com/usman-ali

Please follow me on Twitter @Usmanali7255, connect on Facebook at Usman ali and subscribe to my page. :-)

Written By : USMAN ALI

 

 



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160