پاور ہاؤس ۔۔۔تھائی رائیڈ گلینڈ۔ حصہ دوم

Posted on at


نو زائیدہ بچہ جب اس دینا میں آتا ہے اس وقت اگر میں اسے اپنے ہارمون فراہم نہ کروں تو پھول جیسا خوبصورت اور بھولا بھالا بچہ چپٹی ناک اور موٹے ہونٹوں والا کویہہ شکل بونا نظر آئے جس کے چہرے پر دلکشی کی بجائے دیوانگی کے آثار نمایاں ہوں ، اس کے اسباب آپ بعد میں پڑھیں گے ،میری سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ میں آپ کی زندگی گزارنے کی رفتار کا ٹھیک ٹھیک تعین کروں ، آپ اپنی زندگی کے شب وروز تیزی سے گزاریں گے ، سست رفتاری سے یا اعتدال کے اندر اس کا تمام تر دار ومدار مجھ پر ہے ۔

اس بات کو ایک مثال سے سمجھا جا سکتا ہے ، مٹی کے تیل سے جلنے والی لالٹین کی بتی اگر ایک مناسب حد تک رکھی جائے تو یہ لالٹین زیادہ دھواں پھیلائے بغیر بہت دیر تک روشن رہے گی لیکن اگر اس کی بتی کو غیر ضروری طور پر اونچا کر دیا جائے تو دھواں زیادہ پیدا ہو گا اور گرمی بھی ، اس طرح بہت جلد اس کی چمنی دھوئیں سے سیاہ ہو جائے گی اور گرمی سے چٹخ بھی جائے گی ۔ یہی نہیں تیل بھی تیزی سے جل کر ختم ہو جائے گا ، اور لالٹین بہت جلد بجھ جائے گی میں آپ کے جسم کے ایندھن کو اس طرح استعمال کرانے کا ذمہ دار ہوں کہ آپ کی شمع حیات تادیر روشن رہے اور بہت سی شمعوں ، بہت سے چراغوں کو روشن کر سکے ۔

اس طرح کہ نہ دھواں پھیلے نہ وقت سے پہلے چمنی ٹوٹے میں آپ کے جسم میں موجود کھرب ہاکھرب خلیوں کی اس رفتار کا تعین کرتا ہوں جس رفتار سے وہ غذا سے حاصل ہونے والے ایندھن کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں ، میرے حکم کے مطابق وہ اس ایندھن کو بھڑکتے ہوئے شعلوں میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں اور اسے اسٹور بھی کر سکتے ہیں ۔

تمام خلیوں تک احکامات پہنچانے کے لئے میں جو ہارمون خون میں شامل کرتا ہوں ان میں سے ذرا سی کمی بیشی حیرتناک تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے ، اگر میں ہارمون کی مقدار میں کمی کر دوں تو انسان پر سستی کاہلی اور موٹاپا چھا جائے اورانتہائی شکل میں اس کا جسم کسی باسی سبزی کی مانند ڈھیلا ، لجلجا اور بے جان سا ہو کر رہے جائے ، اس کے برعکس اگر میں اس ہارمون کی زیادہ مقدار خونمیں شامل کرنا شروع کر دوں تو انسان چوپائیوں کی مانند ہر وقت کھاتے رہنے کے باوجود اپنی بھوک کو کبھی نہ مٹاسکے ہر وقت اس کا پیٹ خالی رہے اور اتنا کھانا کھانے کے باوجود اس کا وزن روز گھٹتا یا کم ہوتا رہے حتیٰ کہ وہ سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچا بن جائے ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160