ویسے تو انسانی زندگی کی بہت سی بنیادی ضروریات ہیں لیکن ان بنیادی چیزوں
میں سے بہی کچھ بہت زیادہ ضروری ہیں پانی انہی چیزوں میں سے ایک ہے پانی
انسانی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے پانی کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا
اس لیے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے بہت سارے لوگ ہیں جو پانی کی قدر نہیں کرتے
اور پانی کا بلا وجہ اور بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور انہیں یہ اندازہ نہیں کہ وہ کیا
کر رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو پانی آسانی سے مل جاتا ہے اس لیے قدر
نہیں کرتے پہلے زمانے میں پانی کو حاصل کرنا اتنا آسان نہیں تھا پانی حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کنواں کھود کر زمین سے
پانی نکالا جاتا تھا وہ بہی ہر جگہ سے نہیں نکلتا تھا کہیں کہیں سے نکلتاتھا بعض جگہ سے
ایسا پانی نکلتا تھا جو پینے کے قابل نہیں ہوتا تھا اور ایسی جگہ جہان پانی نہیں نکلتا تھا
زمین میں سےوہاں جب کبہی بارش وغیرہ ہوا کرتی تھی تو لوگ تالاب وغیرہ میں کھڑا
پانی استعمال کیا کرتے تھے اور کنویں بہی دور دور ہوا کرتے تھے جہان سے لوگوں
کو پانی بھر کر لانا پڑتا تھا اور لوگ بہت قدر کیا کرتے تھے پانی کی اور جہاں بہت
ضرورت ہوتی صرف وہیں استعمال کیا کرتے تھے تاہم کچھ پہاڑی علاقے ایسے ہیں
جہاں پر پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے کیونکہ سطح زمین سے جتنا اوپر جاتے جائیں
سردی بڑہتی جاتی ہے اس وجہ سے پہاڑوں پر سردیوں مین برف جم جاتی ہے
اور گرمیوں میں یہ برف پگھل کر ندی نالوں اور آبشاروں کے ذریعے نیچے آجاتی ہے
پانی
Posted on at