نہر میں احتیاط سے نہائیں حصہ دوئم

Posted on at


نہر میں احتیاط سے نہائیں حصہ دوئم


 



 


ہم مذاق مذاق میں ایسے مذاق تو کر لیتے ہیں بعد میں انہی باتوں سے ساری زندگی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے اور ایسا واقعہ لوگوں کے کچھ دیر ہی ذہین میں رہتا ہے یعنی یہ کہنا درست ہو گا کہ لوگ اس سے کچھ دیر ہی سبق حاصل کرتے ہیں اور بعد میں ویسا ہی خود کر رہے ہوتے ہیں ہم لوگ یہ کہی کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ اس کی موت ایسے ہی لکھی تھی لیکن یہ بھی تو نہیں دیکھتے کہ احتیاط بہت ضروری تھی یعنی دوبارہ احتیاط سے کام نہیں لیتے کی کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔


 



 


اس طرح کا ایک اور واقعہ جو ہمیں اب تک یاد ہے کہ گھر کے کچھ فاصلے پر ایک گھر ہے جہاں دو بھائی رہتے تھے گرمی اپنی عروج پر تھی انہوں نے اپنے ماں باپ کو کہا کہ انہوں نے نہر پر نہانے جانا ہے تو انہوں نے ٖصاف منع کر دیا کہ بہت سارے ایسے واقعات ہو رہے ہیں جو پریشانی کا باعث بنتے ہیں لہذا نہیں جانا وہ دونوں اپنے ماں باپ کو بتائے بغیر بتائے ہی چلے گئے کچھ گھنٹوں بعد باہر شور کی آواز آئی تو ان میں سے کسی نے باہر دیکھا تو ان کے اپنے بیٹے کی ہی لاش باہر پڑی تھی دوسرے بھائی نے بتایا کہ جب ہم نہر میں نہا رہے تھے تو اس نے چھلانگ لگائی ہے تو اس کا سر پل سے جا ٹکرایا تو ایک دم وہاں سے ساری جگہ سرخ ہو گئی اور جب  ہم نے دیکھا تو وہ فوت ہو چکا تھا۔


 



 


ہمیں گرمیوں میں جہاں نہانے جانا ہیں جائیں مگر اس طرح کے مذاق نہ کریں کہ کسی کو ساری زندگی تکلیف اٹھانی پڑے یا اس طرح کے واقعات پیش آجائیں کی ہم خود ساری زندگی اس واقعہ کا قصور وار خود کو سمجھیں ۔


 


 


 



About the author

160