عورت کا غیرت کے نام پر قتل 'حرام' ہے

Posted on at


سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے فتویٰ دیا ہے کہ عورت کا غیرت کے نام پر قتل 'حرام' ہے اور اسلام اس طرح کے کسی عمل کی اجازت نہیں دیتا- سنی اتحاد کونسل کے کچھ 30 مفتیوں نے 25 سالہ خاتون، فرزانہ کو مبینہ طور پر اس کے والد، بھائیوں اور کزن سمیت خاندان کے دیگر ارکان کی طرف سے قتل کئے جانے کے واقعے کے بعد اپنے بیان میں کہا- مفتی محمد شریف رضوی نے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا "اس طرح ایک وحشیانہ انداز میں فرزانہ کے قتل کا کوئی جواز نہیں ہے" ملزمان کو قانون کے تحت سزا دی جانی چاہئے جنہوں نے ایک معصوم اور بیگناہ عورت کو سنگسار کیا 



اتوار کو سنی اتحاد کونسل کی طرف سے خصوصی اجلاس 'غیرت کے نام' کی آڑ میں خواتین کے قتل کے واقعات پر غور کرنے کے لئے بلایا گیا- سنی اتحاد کونسل کے مفتی محمد شریف رضوی صاحب نے میڈیا کو بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پراتفاق کیا ہے کہ اسلامی فقہ میں غیرت کے نام پر قتل کا کوئی تصور نہیں ہے اور نہ ہی ایک عورت 'غیرت کے نام' کے بہانے قتل کیا جا سکتا ہے "اسلام بلوغت کی عمر پوری ہو جانے کے بعد ہر لڑکی کو اس کی اپنی مرضی کے ساتھ اور دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کی اجازت دیتا ہے" انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے والدین کو کوئی اعتراض ہوتا ہے اگر تو انہیں عدالت سے رجوع کرنا چاہئے
مفتی محمد شریف رضوی صاحب نے فرزانہ کے مبینہ غیرت کے نام پر قتل کو پاکستان، عدلیہ کی عزت اور وقار کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اسلام کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہے اور ملزمان کو ایک مثال بنا دینا چاہیے تاکہ آیندہ کسی میں اسلام کا مذاق اڑانے کی ہمت اور جرآت نہ ہو



اتوار کو سنی اتحاد کونسل میں جو علماء موجود تھے ان کے نام، مفتی محمد اکبر رضوی، مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی غلام نبی جماعتی، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی مسعود الرحمن، مولانا محمد وزیر القادری، مفتی محمد رمضان جامی، علامہ حامد سرفراز، مفتی محمد یونس رضوی، علامہ شرافت علی قادری، علامہ باغ علی رضوی، مفتی شعیب منیر، مفتی عبد الحق دریائ ، مفتی لیاقت علی، مفتی اظہر سعید، مولانا محمد اکبر نقشبندی، علامہ مشتاق احمد نوری، علامہ محمد سلیم حمادی، مفتی بہاول شیر رضوی، مفتی اکرام اللہ جنید، علامہ محمد آصف رضا قادری، مفتی محمد حسیب رضا قادری، علامہ فاروق سلطان قادری، مفتی غلام مرتضی مہروی، مفتی غلام نبی فخری، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی اور علامہ قاری فیض بخش رضوی



About the author

Maani-Annex

I am an E-gamer , i play Counter Strike Global Offence and many other online and lan games and also can write quality blogs please subscribe me and share my work.

Subscribe 0
160