!....گھروں میں سلائی کرنے والی خواتین ....محنت بہت زیادہ مگر... معاوضہ بہت کم

Posted on at


!.....گھروں میں  سلائی کرنے والی خواتین .....محنت بہت زیادہ مگر ...معاوضہ بہت کم 

 

 میں آج ان خواتین کے بارے میں بات کرنا چاہ رہی ہوں جو کہ اپنے گھروں میں  بیٹھ کر سلائی کرتی ہیں  جیسے کہ سب ہی جانتے ہیں کہ مہنگائی آسمانوں پر ہیں اور روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنا کس قدر مشکل ہوتا جا رہا ہے روز بروز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر انسان کو ہی بہت زیادہ پریشان کیا ہوا ہے ایسے حالات میں تو گھر کے چاہے سب فرد بھی کیوں نہ کمایئں پھر بھی گزارا کرنا بہت زیادہ مشکل ہے مرد تو گھر کو چلانے کے لئے نوکریاں اور محنت مزدوری کرتے ہی ہیں مگر مردوں کے ساتھ ساتھ کچھ خواتین بلکے بہت سی خواتین بھی اپنے گھر کو چلانے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں تاکہ وہ اپنی اور اپنے گھر والوں اور بچوں کی ضروریات کو اچھے سے پورا کر سکیں 

 

 


اب جو خواتین تو پڑھی لکھی ہیں ان کے لئے بہت سی آسانیاں ہیں مطلب ان کو اچھی سے اچھی جگہ پر نوکری مل سکتی ہے ان کی پڑھائی اور قابلیت کے بل بوتے پر مثلا بہت سی پڑھی لکھی خواتین بنک ،ہسپتال ،ٹیچنگ ،نادرا کے دفتر ، اور بہت سی سرکاری اور پرائیویٹ  جگہوں پر مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں اور تاکہ وہ اپنے گھر کو اچھے سے چلا سکیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر سے بہتر بنا سکیں اور اپنے شوہر کا بھی ہاتھ بٹا سکیں اپنے گھر کو چلانے میں 

 

 

 


مگر ان خواتین کے بر عکس بہت سی خواتین ایسی ہیں کہ جن کو یا تو گھروں سے نکلنے کی اجازت بلکل بھی نہیں ہوتی ہے اور بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو کہ پڑھی لکھی نہیں ہیں اور ان کے پڑھے لکھے نہ ہونے کی ہی وجہ سے وہ خواتین اپنے گھروں سے باہر  جا کر نوکری بھی نہیں کر سکتی ہیں جہاں آج کل تعلیم کا معیار پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور بہت سے پڑھے لکھے  افراد بھی اپنی ڈگریاں ہاتھوں میں لئے دار بدر پھرتے ہیں اچھے روزگار کے لئے مگر جہاں آج کل پڑھے لکھے لوگوں کا یہ حال ہے تو پھر ان پڑھ لوگوں کا تو الله ہی مالک ہے تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بہت  سی خواتین اور لڑکیاں گھر بیٹھے محنت کرتی ہیں مطلب بہت سی خواتین نے سلائی کو اپنا روزگار بنایا ہوا ہے اور وہ گھروں میں بیٹھ کر لوگوں کے کپڑے سلائی کرتی ہیں جو کہ بہت زیادہ محنت کا کام ہے کپڑے کو کاٹنا اور پھر ڈیزائن بنانا پھر اس کو سلائی کرنا بہت ہی زیادہ دماغ ،نظر اور محنت کا کام ہے بہت سی خواتین جو سلائی کے لئے کپڑے دینے آتی ہیں سلائی کرنے والی خواتین کو تو وہ اس وقت کپڑوں کے ڈیزائن اور کپڑے کو اچھے سے اچھے طریقے سے سلائی کرنے کی سخت تلقین کرتی ہیں کسی کو، اے،لائن قمیض چاہئے تو کسی کو، لونگ،شرٹ چاہئے چوڑی پاجامے کے ساتھ تو کسی کو کوئی اور ڈیزائن چاہئے ڈیزائن بے شمار بتاۓ جاتے ہیں مگر جب پیسوں کی بات آتی ہے تو پھر وہاں بحث شروع ہو جاتی ہے یہی خواتین درزیوں کو چاہے جتنے مرضی سلائی کے پیسے دے  آیئں وہاں کوئی مسلہ  نہیں مگر جب گھروں میں سلائی کرنے والی خواتین کی بات آتی ہے تو وہاں پیسے دینے میں مسلہ آتا ہے مگر یہ بہت غلط بات ہے وہ بھی آخر محنت کرتی ہیں اپنی ضروریات کی خاطر اور پھر اسی لئے مجبور ہو کر انہیں  کم معاوضے پر کپڑے سلائی کرنے پڑتے ہیں حالانکہ سلائی کرنے سے نظر اور پٹھوں پر بھی بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے لیکن مجبوریاں اور ضروریات انسان سے بہت کچھ کروا دیتی ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ گھروں میں باتھ کر سلائی کرنے والی خواتین سے محنت اور کام بہت زیادہ لیا جاتا ہے مگر انکو انکی محنت کا کوئی اچھا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا ہے اور یہ نہ انصافی ہے 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160