ذخیرہ اندوزی

Posted on at


جس ملک میں وسایل کی منصفانہ تقسیم نہ ہو وہاں کبھی بھی خوش ہالی نہیں آ سکتی اس کی تباہی کو کوئی نہیں روک سکتا اسی طرح ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی ہے جس کے پاس کچھ آمدن ہے بس اسی کا یہاں پر راج چلتا ہے ہم بات کر رہے ہیں ذخیرہ اندوزی کی اسلام میں اس بات کی سخت وعید سنائی گئی ہے



ہمارے تاجر حضرات جب دل چاہتا ہے ان کا اور جس چیز کے لئے چاہتا ہے اس چیز کو ذخیرہ کر لیتے ہیں اس کی قیمت میں اضافہ کرنے کے لئے اس چیز کو اپنے پاس سٹوک کر لیا جاتا ہے جس کی بنا پر اس چیز کی قلت ہو جاتی ہے جیسا کے خانے پینے ، یا پھل فروٹ ، اسی طرح گندم وغیرہ کی . جب جب ان کا سیزن ہوتا ہے اس سے پہلے ہی انہیں اپنے پاس ذخیرہ کر لیا جاتا ہے



غریب عوام جو پہلے ہی مشکل سے گزارا کرتی ہے ان مشکل حالات میں ان کے لئے اور بھی مشکل پیدا ہو جاتی ہے ان کے لئے اسی دنیا کو ہی جہنم بنا دیا جاتا ہے اسلام ہمیں اس بات پر سخت وعید سناتا ہے کسی بھی مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کے وہ اپنے کسی بھی دوسرے مسلمان بھائی کے لئے اس قسم کی مشکلات پیدا کرے کیوں کے پھر ایسی روزی ان کے لئے حرام کے زمرہ میں آ جاتی ہے الله پاک ہم سب کو اس چیز سے بچنے کی توفیق اتا فرمائیں




About the author

160