لیاقت علی خان

Posted on at


لیاقت علی خان کا مقام عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جو پاکستان كے لیے پیدا ہوئی ، اِس ملک كے لیے زندہ رہیں اور اپنے عزیز ملک ہی كے لیے جان قربان کی . آپ تعمیر پاکستان كے حوالے سے ملک كے صف اول كے لیڈرز میں سے تھے . آپ قائد اعظم كے دست راست اور آل انڈیا مسلم لیگ كے سیکرٹری تھے . آپ کرنل كے نواب خاندان كے چشم و چراغ تھے . آپ 1895  میں پیدا ہوئے . اِبْتِدائی تعلیم آپ نے یو پی میں ہی حاصل کی . بی . آ علیگڑھ یونیورسٹی سے کیا اور1921 میں آپ نے لاء  کی ڈگری حاصل کی .

آپ خاموش طبیعت كے انسان تھے . آپ كے دِل میں قوم کا گہرا درد تھا . منافقت سے آپ کو نفرت تھی . اسی لیے قائد اعظم کی نگاہوں نے آپ کو جان لیا اور آپ کی قابلیت اور فرض شناسی کی قدر کرتے ہوئے آپ کو اپنا سیکرٹری منتخب کر لیا . سے 1947-1937 تک آپ نے قائد اعظم كے سیکرٹری كے طور پر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سَر انجام دیئے . 

1947 کو پاکستان وجود میں آ گیا تو آپ اِس ملک كے پہلے وزیر اعظم مقرر ہوئے . یوں ایک اہم ذمہ داری آپ كے کندھوں پر آن پڑی . آپ نے اپنی تدبیر کا پورا پورا ثبوت دیا . ایسے ایسے مسائل جو حَل نہیں ہو رہے تھے آپ كے حُسْن تدبیر سے حَل ہو گئے . علمی برادری میں بھی آپ نے پاکستان کا نام اونچا کیا . آپ ہر مشکل کا مزاجی سے مقابلہ کرنے كے عادی تھے . آپ نے اپنی خود اور نظم ضبط کی بدولت عوام کا اعتماد حاصل کر لیا . آپ کی عظیم خدمت كے اعتراف كے توڑ پر پر قوم نے آپ کو قائد ملت کا خطاب دیا .



About the author

furqan-azam

Name: Furqan Azam
Education: BS electronic engineering (In Progress)
Profession: : freelance writer and blogger.
Hobby: Coins Collection.
I am crazy about playing video games like FIFA 14.

Subscribe 0
160