ایک اچھے قائد کی خصوصیات حصہ پہلا

Posted on at


ایک اچھے لیڈر کو تربیت یافتہ اور ماحول کے مطابق فیصلے کرنے والا ہونا چاہیے ایک اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جس کی کوئی بھی بات کرنے کی وجہ سے وہاں کے کارکن متاثر ہوجائے اس کو سادہ زبان صحت مند اور کارکنوں سے بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اس کی عادات اچھی ہو اور ایماندار ہو



ایک اچھے قائد کو چاہیےکہ وہ نہ صرف اپنے کاموں میں مصروف رہیں بلکہ وہ ماحول سے بھی اچھی طرح واقف رہے ان کے احساسات جزبات اور نظریات سے بالکل بخوبی آگاہ رہے



ایک اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو کہ باقی ارکان سے زیادہ ذہین اور ان سے زیادہ کام کرنے والا اور کارکنوں کا خیال رکھنے والا ہو اس میں ایک اچھے لیڈر والی تمام تر خصوصیات واضح ہو



اس میں ماحول کو سمھجنے اور حالات کو سمجھتے ہوئے اپنے ماتحتوں سے کام لینے کی صلاحیت موجود ہو کام لینے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ملازمین مے ساتھ برتاو اچھا ہو اگر لیڈر کا اپنے ماتحتوں سے اچھا ہو گا تو وہ اپنے کام میں دلچسپی اور لگن سے سر انجام دے گے جس سے صنعت یا



ادارہ مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اس کا ملازمین سے برتاو اچھا ہونا چاہیے اگر اس کا ملازمین سے برتاو اچھا ہوگا تو وہ اپنی پوری لگن سے اپنا کام سر انجام دے اور اس کا برتاو درست نہ ہو تو کام میں نقصان ہوگا



کامیاب لیڈر کے لی ضروری ہے کہ وہ تعلیم یافتہ ہو اس کا تعلیمی کیرئیر بہت ہی شاندار ہو اس نے اپنے عہدہ اور شعبہ میں تعلیم حاصل کی ہو تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبے میں اہم کردار ادا کر سکے اور زیادہ سے زیادہ پیداور حاصل کر سکے اس کو اسی کام میں مہارت ہوگی تو وہ اپنے فرائض بالکل صیح سمت میں ادا کر سکے گا  




About the author

160