مقصد زندگی

Posted on at


مجھے اپنے ملک سے بہت محبت اور اپنی قوم سے پیار ہے . میری شدید خواہش ہے كے ملک اور قوم کی خدمت کروں . میرے دِل میں خدمت کا بے پناہ جذبہ موجود ہے . اِس لیے میرا اِرادَہ ہے كے ڈاکٹر بن کر ملک اور قوم کی خدمت کروں اور مثالی خدمت ، دیانت اور فرض شناسی کا .مظاہرہ کرو

کئی سال پہلے ایک بوڑھا مریض لاہور كے ایک بہت بڑے اسپتال كے باہر فوٹ پاتھ پر سسک سسک کر مر گیا کیوں کہہ اسے اسپتال میں داخلہ نا مل سکا اور پرائیویٹ توڑ پر علاج کرانے کی بھی سکت نہیں رکھتا تھا . اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور میں نے ڈاکٹر بن کر ملک کی خدمت کرنے اور عوام كے کام آنے کا فیصلہ کر لیا . میری خواہش ہے كے میں صرف مریضوں کا علاج ہی نا کیا جائے بلکہ کے لوگوں کو صحت كے عام اصول بھی سمجھائے جائیں تاکہ لوگ صحت مند رہیں . اور انہیں آنے کی ضرورت ہی نا پرے . آئندہ احتیاط کرنے سے ہونے والے مریض بھی بار بار بیمار نا ہوں .

ہمارے محلے میں ایک بہت ہی غریب خاتون رہتی تھی . اس کا بیٹا حادثے کا شکار ہو گیا . وہ سخت زخمی تھا مگر اس كے پاس علاج کروانے كے لیے کچھ بھی نہیں تھا . وہ رونے لے سوا کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی . عجیب بےبسی کا عالم تھا . محلے كے ڈاکٹر کو بلایا اور مل کر فیس اور کا انتظام کیا . میرا خیال تھا تھا ڈاکٹر کو اس غریب خاتون سے فیس وصول  نہیں کرنی چاہیے تھی .میری کوشش ہو گی كے اِس مقصد کی تکمیل كے لیے ایسے ڈاکٹرز کی ٹیم تیار کی جائے جو سب خدمت كے جذبے سے سرشار ہوں . یقینا ایسے لوگ موجود ہیں ، بس انہیں تحریک دینے کی ضرورت ہے .

میری کوشش ہو گی كے اِس مقصد کی تکمیل كے لیے ایسے ڈاکٹرز کی ٹیم تیار کی جائے جو سب خدمت كے جذبے سے سرشار ہوں . یقینا ایسے لوگ موجود ہیں ، بس انہیں تحریک دینے کی ضرورت ہے . ویسے میری کوشش ہو گی کہہ ڈاکٹرز کو اعلی خدمت كے لیے اچھی سیلری ہی دے سکوں تاکہ وہ ذیادہ دِل جمی سے کام کر سکیں . خدا تا ’ اعلی مجھے اِس مقصد میں کامیاب کرے .

 

 

 



About the author

furqan-azam

Name: Furqan Azam
Education: BS electronic engineering (In Progress)
Profession: : freelance writer and blogger.
Hobby: Coins Collection.
I am crazy about playing video games like FIFA 14.

Subscribe 0
160