آج کیا پکائیں؟

Posted on at


آج کیا پکائیں؟


 



 


ہر گھر میں روز یہ مسلہ ضرور ایک دفعہ چھڑتا ہے کہ آج کیا پکانا ہے یا آج کیا پکائیں؟ کوئی کچھ کہتا ہے توکوئی کچھ ہر گھر میں ایک ایسا بچہ ضرور ہوتا ہے جسے کچھ بھی پسند نہیں ہوتا یعنی کچھ بھی پکا لو اسے رونا ہی ہوتا ہپے کہ یہ کیا پکا لیا ہے یا مجھے یہ نہیں کھانا مجھے تو یہ کھانا تھا اور اگر اس ساے پوچھ لیا جائے کہ چلو تم ہی بتا دو کہ کیا پکائیں تو وہ سوائے رونے کے کچھ نہیں بتاتا۔


اسمسلے کے حل کے لیے یہ ہونا چائیے کہ ایک لسٹ بنا لینی چائیے کہ روز کیا پکانا ہے تو یہ مسلہ ہی درپیش نہ ہو ہر روز ایک کی پسند کی ڈش یعنی دال سبزی وغیرہ بننی چائیے ضروری نہیں کہ روز چکن بننا چائیے اس ساے یہ مسلہ بھی نہیں ہوتا اور ٹیشن بھی نہیں ہوتی کہ آج کیا پکانا ہے  اور سب کو بھی پتہ ہوتا بہے کہ آج کیا پکنا ہے اور کوئی رونا بھی نہیں ہوتا ہر کسی کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کی پسند کی ڈش فلاں دن یا تاریخ کو بننی ہے۔


 



 


ایک اور بات کا بہت دھیان رکھنا چائیے کہ بچوں کو شروع سے ہی ہر چیز کھانے کی عادت ڈالنی چائیے مثلا ہر سبزی۔ دال ۔گوشت۔اور پھل کھانے کی عادت ہونی چائیے تا کی پریشانی نہ ہو کہ آج جو پکا ہے وہ فلاں کو پسند ہے فلاں کو نہیں۔


لسٹ کچھ اس طرح سے بنی چائیے کہ دو دن دالیں۔دو دن سبزی۔ایک دن چاول۔اور ایک دن گوشت ہونا چائیے اور ایک دن ایسا ہونا چائیے کہ جس میں سب کی من پسند ڈش ہونی چائیے یہ ضروری نہیں کہ الگ الگ ڈشیز بنائی جائیں بلکہ یہ دیکھنا چائیے کہ جو ڈش سب کو پسند ہے وہ بنائی جائے تا کہ سب کو اس دن کا انتظار ہو کہ فلاں دن اس کی موضی کا کھانا ہو گا اور ماؤں کو بھی پریشانی نہیں اٹھانی پڑے گی کہ آج کیا پکانا ہے یا آج جو پکانا ہے وہ فلاں کو پسند نہیں۔


 



 



About the author

160