موت بھی مانگوں ایسی خدا سے۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!۔

Posted on at


موت بھی مانگوں ایسی خدا سے  

 کھو نہ جاؤ میں اِس جہاں سے

  یاد کریں مجھے مرنے کے بعد   

کے تھی کوئی تعلق رکھنے والی اِس جہاں سے

 گمشدہ لاشوں میں لاوارث نہ بن جاؤ

میت میری اُٹھے اپنوں کے کندھوں پے اِسطرح سے

حسد، بخل، ضد کرنے والے یہ سارے

بھاڑ میں جائیں یہ سب میری بلا سے

پیار کے رشتوں میں ایسی لذّت ہو

دل نہ کرے جانے کا اب ہمیشہ کے لئے یہاں سے

چھَپیں کتابیں میرے کِردار کے زاویوں پر

بھُول کر نِکال نہ دیں مجھے کوئی اِس جہاں سے

کیوں دیتے ہیں لوگ زخم ایک دوسرے کو

کہ دل کرتا ہے چلی جاؤ میں اِس جہاں سے

میری خاموشی بھی چھِن گئی مجھ سے

لوگوں نے چھینے میرے الفاظ کچھ اِسطرح سے

 

پیار کے نام پر دھوکہ دہی ہی رہی ہر طرف

ٹوُٹ کر ذرّے گِرنے لگے آسمان سے

وقت بھی حالات بھی ساتھ نہ دیں گے کسی کا

اگر رہا یہ سب کچھ اِس طرح سے

بخل، کنجوسی، نفرت یہ سب اگر رہا

ٹکڑے گرنے لگیں گے عذاب کے آسمان سے

پیار، محبت، اِخوَّت بھول گئے سب

اُٹھ گیا یہ سب کچھ اب اِس جہاں سے

 

درد دلوں کے کبھی بھی کم نہ ہوں گے

 ہو جائے گا سراپا جہاں اِسطرح سے

یا! اللہ ہم سب پر رحم کر تو اپنا

ختم کر دیں غلط فہمیاں اب یہاں سے

سارے رشتے آپس میں مل جائیں

میں جاؤں بھی تو چین سے یہاں سے

موت بھی مانگوں ایسی خدا سے

کھو نہ جاؤں میں اِس جہاں سے

If you people want to read and share my any previous blog open the link below: 
http://www.filmannex.com/Aafia-Hira/blog_post 
Thanks for Subscribing me everyone. 

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira      



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160