جہالت و غربت سے لے کر بے تو قیری تک

Posted on at


قائد اعظم کے بعد جتنی بھی حکومتیں آئیں قومی و ملکی تر جیحات میں تعلیم کو ہر ایک نے نظر انداز کیا۔ اور اس خوب صورت ملک کے خوبصورت لوگ جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتے پھرے۔ پھر جہالت نے غربت کو جنم دیا تو دولت چند خاندانوں کی بلا شرکت غیرے ملکیت بن گئی اور عوام غربت کی چکی میں پستی ہوئی اس مقام پر پہنچ گئی جہاں ایک عام انسان کو سر چھپانے کو چھت میسر تھی۔ نہ بچوں کو تعلیم دلانے کے وسائل اور نہ ہی بیماری کی صورت میں علاج معالجے کی سہولتیں۔

ان مسائل سے نجات کے لیئے پرائیویٹ سیکٹر میں کوششیں ضرور ہوئیں جو ناکافی تھیں۔ لیکن یہ امید باقی تھی کہ علم کی روشنی پھیلے گی تو جہالت کے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور پھر غربت کی سب سے نچلی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والی اکثریت کو روزی روٹی کمانے کے آبرومندانہ ذرائع فراہم کیئے جاۓ گے۔ اور پھر پاکستان ایک خوشحال ملک بن جاۓ گے۔ مگر حکومتی سطح پر عدم منصوبہ سازی اور بے تدبیری کے باعث حالات دن بدن بد سے بدتر ہوگئے۔ اور پھر اس قدرتی وسائل سے مالا مال ملک میں بسنے والوں کو بے توقیر، بے وقعت ٍاور تعظیم و تکریم سے محروم ایسے انسانوں میں بدل دیا گیا جنکی دوسروں کی نظر میں کوئی عزت ہی نہ ہوں۔

ایسی صورت حال میں انفرادی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی آمدنی اور خرچ کا توازن کچھ ایسا بگڑا کہ امانت و دیانت کو برقرار رکھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو گیا۔ سماجی سرماۓ کے حوالے سے نام نہاد اشرافیہ کو چھوڑ کر جنکی ایک اپنی دنیا ہے اپنی اقدار ہیں، عوام کو یہ فکر لا حق ہو گئی کہ انکا اور انکے بچوں کا کیا مستقبل ہے۔ سیاسی قیادت اس طرح بری طرح ناکام ہوئی کہ اسکے پاس عوام کے ان مسائل کے حل کا نہ وقت تھا۔ نہ یہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوۓ حکمرانوں کی ترجیحات میں کہیں شامل تھے۔ تعلیم ایک منظم اور اور مہذب معاشرے کو جنم دیتی ہے۔ اور جہالت سے عدم تنظیم وجود میں آتی ہے۔

محنت کش طبقے کو مسائل زندگی نے جن میں غربت، جہالت بجلی گیس کی بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ، مہنگی تعلیم، علاج معالجے کی سہولتوں کا فقدان، کھانے پینے کی ضروری اشیا کی قیمتوں کا آسمان سے باتیں کرنا ، مستقبل میں حالات بدل جانے کی کوئی امید نظر نہ آنا، امیروں اور غریبوں کے لیئے مختلف قوانین اور عام انسانوں عدل وانصاف کا نہ ملنا شامل ہیں۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160