پاور ہاؤس ۔۔۔تھائی رائیڈ گلینڈ ۔ حصہ چہارم

Posted on at

ایک اونس میں اٹھائیس گرام ہوتے ہیں آیوڈین کی یہ محمولی سی مقدار انسان کے بچپنے کو خوبصورت بھی بنا سکتی ہے اور کر یہ المنظر بھی ، اس ذرا سی آیوڈین کی کمی بیشی بوڑھے آدمی کو صحت مند ، پرجوش اوربا اعتماد بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سست بیماری اور خبطی بھی ، آیوڈین میں آپ کے نظام ہضم سے " امورٹ " کرتا ہوں دوران خون کے ذریعے مجھے آئیوڈائیڈ کی خام شکل میں حاصل ہوتی ہے ، میرے اینزائم جو ہر خلئے میں چھ سو کی تعداد میں ہوتے ہیں اس آئیوڈائیڈ کو ایک پر پیچ کیمائی عمل سے گزار کر آیوڈین میں تبدیل کر دیتے ہیں ۔ اس کے بعد یہ کیما دان اینزائمنر اس آیوڈین کو مجھ میں موجود ٹائروسین نامی امائنو ایسڈ سے مخلوظ کرتے ہیں ، آیوڈین اورامائنوایسڈ کے اس اختلاط کے بعد ہی میں اس قابل ہوتا ہوں کہ اپنے دوبے حد اہم ہارمونز تیار کر سکوں ۔

جب میں اس مرکب سے ہارمون تیار کر لیتا ہوں تو میرے اینزائمز ہارمونز کے مالیکولز ( نادیدہ ذرات ) کو آپ کے خون میں موجود پروٹین میں شامل کر دیتے ہیں تاکہ یہ جادوئی ذرات پلک جھپکنے کی سی مدت میں دوران خون کے ساتھ سفر کرتے ہوئے جسم کی پچھتر ہزار میل لمبی رگوں ، شریانوں ، اور خون کی ایک ایک نالی سے گزر کر جسم کے کھرب ہا کھرب خلیوں تک پہنچ جائیں ۔

اگرآپ سو رہے ہوں تو آپ کی توانائی کی ضرورت محدود ہوتی ہیں ، صوفے پر آرام سے بیٹھے ہوں تو توانائی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے کھڑے ہوئے آدمی سے بیٹھے ہوئے کی نسبت اور چلنے والے اور کھڑے ہوئے کے مقابلے میں زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے اسی طرح جب آپ دفتر کے پیچیدہ مسائل میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں اس وقت بھی آپ کو اضافی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ اضافی توانائی مقدار کے لحاظ سے بہت معمولی ہوتی ہے اور یہ مقدار مونگ پھلی کے آدھے دانے کے ذریعے بھی پوری کی جا سکتی ہے ۔

About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160