دفاع وطن کے موضوع پر منعقدہ تقریب .

Posted on at


وطن عزیز میں ٦ ستمبر کا دن دفاع پاکستان کے طور پر منا یا جاتا ہے .١٩٦٥ میں ہمارے بزدل اور مکار دشمن نے رات تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کیا تھا ،اور اس کا ارادہ یہی تھا کہ پاکستان کے وجود کو ختم کر دیا جائے .ہماری شیر دل افوج اور باہمت اوم نے مل کر اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کا نہ صرف مقابلہ کیا ،بلکہ اسے جتا دیا کہ مسلمان نہ تو موت سے ڈرتا ہے اور نہ ہی وطن کی خاطر جان دینے سے گریز کرتا ہے



حکومتی سطح پر تو پچھلے چند سالوں سے یہ دن نہیں منایا جا رہا لکن اس دفع حکومت نے باضابطہ طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ دفاع پاکستان اور جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منا ییں گے .



اس دن تینوں مسلح افواج اپنے اپنے انداز میں قوم کو یاد کراتی ہیں ،کہ دفاع پاکستان کے حوالے سے اس کی تیاری کسی ہے .اسی سلسلہ میں ہمارے شہر کی چھاونی میں صبح کے وقت ٢١ توپوں کی سلامی دی گئی .چھاونی کی وسیع پریڈ گراؤنڈ میں جدید ترین اسلحے ،میزائل سسٹم ،گا ڑیوں ،توپوں .اور ٹینکوں کی شاندار نمائش دیکھنے کو ملی .



یہ سب کچھ دیکھ کر یقین ہو گیا کہ افواج پاکستان آج بھی قومی جذبے سے سرشار ہے .پاکستان میں ہی تیار شدہ مختیف فصلوں تک وار کرنے والے میزائلوں کی نمائش لوگوں کی دل چسپی کی وجہ بنی .پاکستان میں چین کے تعاون سے بننے والا الخالد ٹینک اور لڑاکا جیٹ طیاروں نے بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا


.


نمائش کے انصرام پر موجود چاق و چوبند فوجی جوان ہر شخص کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے .الحمدللہ وطن کا دفاع محب وطن اور ذمدار فوج کے ہاتھ میں ہے ..............،



About the author

160