سیب کی اقسام اور فوائد

Posted on at


سیب کی اقسام اور فوائد


 



 


سیب خشبودار اور خوش ذائقہ پھل ہے اس کا درخت ہوتا ہے یہ دو طرح کے ہوتے ہیں ایک سیب شریں جو ذائقے میں میٹھا اوردوسرا سیب ترش جو ذائقے میں کٹھا میٹھا ہوتا ہے۔
سیب شریں کے بہت سارے فائدے ہیں یہ دل کے لیے بہت مفید ہے معدے اور جگر کو طاقت دیتا ہے وسواس کو دور کرتا ہے کھانسی کو فائدہ دیتا ہے۔


 



 


سیب ترش بھی دل کو اور معدے و جگر کو فائدہ دیتا ہے یہ قے اور پیاس کو بھی فائدہ دیتا ہے لیکن ان دونوں کے یہ نقصان ہیں کہ یہ گیس پیدا کرتے ہیں۔


 



 


سیب کا مربہ اور شربت بھی بنایا جاتا ہے جو بطور دوا اور تفریح بھی استعمال کیا جاتا ہے دل اور معدے کو طاقت اور سکون دیتا ہے قے کو اور دستوں کو بھی روکتا ہے اس کا نقصان یہ ہے کہ یہ گیس اور سینے کے لیے نقصان دہ ہے اس کو مناسب مقدار میں کھانا چائیے زیادہ مقدار میں کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
سیب ہر عمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے یہ کہنا ٹھیک ہو گا کہ یہ بڑے بچے سب ہی بڑے شوق سے کھا لیتے ہیں اس کی جام بہت پسند کی جاتی ہے۔


 



 


یہ مختلف ڈیشیز میں استعمال ہوتا ہے اس کا مربہ ۔چٹنی۔جام اور فروٹ چاٹ بھی بنائی جاتی ہے اس کے علاوہ کیک پیسٹری میں بطور سجاوٹ بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کا ملک شیک اور آئسکریم بھی بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔
یہ افغانستان میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے اور افغانستان کے کچھ علاقوں میں اس کو خشک کر کے خشک میوہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے۔


 



 


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160