روزی ،موت اور حلال و حرام روزی

Posted on at


روزی 


روزی انسان کی جس جس جگہ لکھی ہوتی ہے اللہ اسے اسی جگہ سے روزی عطا فرماتا ہے اس دنیا میں کوئی بھی شخص بھوکھا نہیں رہتا اور نہ ہی کبھی رہے گا کیوں کہ اللہ نے روزی کا وعدہ کیا ہے انسان ہے اور ان دنیا میں کوئی بھی چیز جیسا کہ کیڑے ،جانور ،پرندے یہاں تک کہ پتھر میں بھی اللہ ہر ایک چیز کو روزی دیتا ہے اور انھیں کبھی بھی بھوکھا نہیں چھوڑتا کیوں کہ یہ اللہ کا وعدہ ہے اور وہ کبھی اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا اور ہر چیز کو وقت پر ہی روزی دیتے ہے اور یہ اللہ کا بہت بڑا احسان ہے اور بہت بڑی نعمت ہے اس پر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے بلکہ ہم اس احسان کا بدلہ کبھی بھی نہیں چکا سکتے 


 


موت 


موت ہر جاندار چیز کو ایک بارہ ضرور آنی ہے اور اس کا مزہ ضرور چکھنا ہے  موت کا ایک وقت مقرر ہے اور ایک منٹ بھی اس سے نہ آگے نہ پیچھے ہوتا ہے اور جس جس کی موت جہاں جہاں لکھی ہوتی ہیں وجہ وجہ اسے موت آ کر رہتی ہے اور اسی وقت آتی ہے جس وقت اس نے ممرنا ہوتا ہے  آپ لوگوں نے دیکھا بھی ہوگا کہ ہمارے بوڑھے بزرگ جب بیمار ہوتے ہیں تو کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ ان کے مرنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی موت کا وقت برابر نہیں ہوتا اس کے بدلے ایک ٹھیک تھک نوجوان انسان اس دنیا سے رخصت ہو چکا ہوتا ہے کیوں کہ اس کی موت کا وقت پورا ہو جاتا ہے اور جو بزرگ بیمار ہوتے ہیں ان کا وقت پورا نہیں ہوتا اور اگر اللہ چاہتا ہے تو انھیں زندگی دیتا ہے اور انھیں بلکل ٹھیک ٹھاک کر دیتا ہے اسی بات سے ہم سب کو عبرت ضرور حاصل کرنی چاہیے کیوں کہ الله نے ہی ہمہیں پیدا کیا ہے اور اللہ کے پاس ہی ہم سب کو لوٹ کر بھی جانا ہے بس الله کی ہر کسی کو ایمان کی موت دے امین 



حلال روزی 


حلال روزی میں الله نے برقت رکھی ہے اور حلال روزی انسان کو گمراہ ہونے سے بھی بچاتی ہے اور حلال روزی کما کر بچوں کو کھلایا جائے تو بچے اپنے ماں باپ کے کبھی نا  فرمان نہیں ہونگے حلال روزی کمانے والا الله کو بہت ہی زیادہ پسند ہوتا ہے اور حلال میں الله خیر و برقت ڈالتا ہے اور حلال روزی کی وجہ سے انسان کی ہر ہر عبادت قبول ہوتی ہے اور ایسا انسان جو کہ حلال روزی کما کر خود بھی اور اپنے بیوی ،بچوں،ماں اور باپ سب کو کھلاتا ہے اسے الله دلی سکون و اطمینان نصیب فرماتے ہیں اور اللہ خوشیاں ہی خوشیاں دیتا ہے اس لئے حلال روزی کمانے میں ہی خیر ہے اور آپ بھی حرام سے بچیں اور حلال روزی کمانے کی کوشش کریں 



حرام روزی 


حرام کا مطلب ہی ایسا ہے جسے سن کر انسان کو نفرت سی ہوتی ہے اور اگر کسی شخص کے بارے میں معلوم ہو جائے کہ اس کی کمائی حرام ہے تو ایسے شخص سے بات کرنے کا بھی دل نہیں کرتا اور اس کی محفل بھی بہت ہی برے لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے جسے دیکھ کر ہی انسان سمجھ سکتا ہے کہ اس انسان کی روزی حرام ہے کیوں کہ اس کے کام شراب پینا اور ہر وہ چیز جو کہ اسلام میں حرام ہے ووہی کام کرتا ہے جس سے انسان اسے دیکھ کر جان لیتا ہے کہ یہ شخص حرام روزی کماتا ہے کیوں کہ حلال روزی کمانے والے کے پاس فضول محفلوں میں بیٹھنے کا شراب پینے کا جوا کھیلنے کا وقت ہی نہیں ہوتا حرام روزی کمانے والے کو اللہ ذلیل کرتا رہتا ہے اور اسے در در کی ٹھوکریں لگتی رہتی ہیں اور ایسے انسان کی کوئی بھی عبادت قبول نہیں ہوتی جس کے پیٹ میں حرام ہو ،حرام کا ایک لقمہ کھانے  سے انسان کی چالیس دن عبادت قبول نہیں ہوتی اور اس دوران اگر اسے موت آ جائے تو جہنمی ہو کر مرے گا حرام روزی انسان کا پیٹ تو بھر دیتی ہے لیکن اسے سکون و اطمینان حاصل نہیں ہوتا اور وہ اللہ کی نظروں میں گرا رہتا ہے اور انسانوں کی نظروں میں بھی اس لئے حرام سے بچیں اور حلال روزی کمانے کا ارادہ کریں کیوں کہ اسی سے آپ کی اللہ کے ہاں بھی اور انسانوں کی نظروں میں بھی عزت ہوگی اور آپ کی عبادت اور بحشش بھی اللہ ہرکسی کو حرام مال سے بچایئے امین 





 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160