پاور ہاؤس ۔۔۔تھائی رائیڈ گلینڈ ۔ حصہ پنجم

Posted on at


نبی کریمؐ کا ارشاد ہے کہ "غصے کے عالم میں انسان کو چاہئے کہ اگر وہ کھڑا ہو تو بیٹھ جائے ، بیٹھا ہے تو لیٹ جائے" تاکہ اضافی توانائی پیدا ہی نہ ہو جو اس کے غصے کی آگ کو مزید بھڑکا سکے ،آپ کے دماغ میں موجود دو غدود میری کارکردگی کی مانیٹرنگ اور کنٹرول کے ذمےدار ہوتے ہیں پیوںٹری گلینڈ اور ہائی پو تھیلی مس کے بارے میں آپ پڑھ چکے ہیں ہائی پو تھیلسیمں کا انتہائی حساس اطلاعاقی نیٹ ورک جو جسم کے طول و ارض کے چیے چیے پر پھیلا ہوا ہے اسے یہ اطلاعات فراہم کرتا ہے کہ جسم کے فلاں علاقے کو اس قدر توانائی کی فوری ضرورت ہے ۔

ان اطلاعات کو موصول ہوتے ہی ہائی پو تھیلی مس اپنے نیچے موجود ماسٹر گلینڈ یعنی پیچوٹری گلینڈ کو کیمیائی پیغام ہارمون جاری کرتا ہے ، پیچوٹری گلینڈ فورا ہی تھائی روٹروپن نامی ہارمون خون میں شامل کر دیتا ہے ، یہ ہارمون سیدھا مجھ تک آتا ہے اس میں میرے لئے یہ واضح حکم موجود ہوتا ہے کہ میں فورا اضافی توانائی کی فراہمی کے انتظامات کروں کیونکہ جسم کے فلاں حصے کو یہ توانائی درکار ہے ۔

اس حکم کے موصول ہوتے ہی میں خون میں ایک مخصوص ہارمون شامل کرنے لگتا ہوں یہ ہارمون تقریبا روشنی کی سی رفتار سے جسم کے تمام خلیوں تک پہنچ جاتا ہے ، اور یہ کھرب ہا کھرب خلئے فورا ہی اپنے لاکھوں کھرب ننھے منے توانائی گھروں مائیٹوکانڈریا کو آن کر دیتے ہیں ، اضافی توانائی جو مثلا آپ کو دانت سے اخروٹ توڑنے کے لئے درکار تھی فوری طور پر فراہم کر دی جاتی ہے ، آپ کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا کہ اخروٹ توڑنے کے لئے یہ توانائی کمیونی کیش کے کتنے پیچیدہ نظام اور توانائی گھروں کے کتنے بڑے نیٹورک کے ذریعے کس قدر تیز رفتاری سے آپ کو فراہم کی گئی ہے

 

آپ تصور ہی نہیں کر سکتے کہ اس سلسلے میں کتنے اعضاء ، غدود، خلیوں ، اعصاب، صلاحیتوں ، کیمیکلز ، معدنیاتاور غذائی اجزاء نے حصہ لیا، اگر ان میں سے کوئی ایک بھی اپنے فرائض سے روگردانی کرتا تو آپ اخروٹ تو کیا سونف کے دانے کو بھی دانتوں سے کچلنے کے قابل نہ ہوتے، توانائی کی مقدار جیسے ہی ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے تو ایئر کنڈیشنر ز کے تھر مواسٹیٹ کی طرح پیچوٹری گلینڈ کی جانب سے ہارمون آنا خود بہ خود بند ہو جاتے ہیں ، اس کے ساتھ ہی خلیوں میں موجود لاکھوں کھرب توانائی گھروں میں توانائی کی پیداوار معمول پر آجاتی ہے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160