علامہ محمد اسد (لیوپو لڈویس۔)۔

Posted on at


علامہ محمد اسد (لیوپو لڈویس۔)۔




ممتاز عالم دین، مبلغ، مصنف اور مصلح علامہ محمد اسد کا تعلق پولینڈ سے تھا۔ وہ 1990ء میں پیدا ہوئے اور لیو پولڈ ویس نام پایا۔ ان کے والدین کٹر یہودی تھے۔ ان کے دادا رسی (مذہبی رہنما) تھے۔ خاندانی روایات کے مطابق نو عمر لیو پولڈ ویس نے عبرانی اور آرامی زبانوں کی تعلیم حاصل کی۔



1922
میں وہ اپنے ماموں کی دعوت پر بیت المقدس روانہ ہوئے۔ انھوں نے نے مسلمانوں کو نماز پڑھتے دیکھا تو ان کے دل میں اسلامی طریق عبادت نے جگہ بنا لی۔ انھوں نے ایک امام مسجد سے اسلام کے متعلق معلومات حاصل کیں تو ان کا دل اسلام کی سچائی کو تعلیم کرنے لگا۔



1923
میں وہ دمشق گئے۔ یہاں ایک عالم سے ان کی دوستی ہو گئی۔ یوں انھوں نے مسجد میں جا کر مسلمانوں کو نماز ادا کرتے قریب سے دیکھا۔ بلخصوص نماز جمعہ نے انھیں روحانی مسرت کے احساس سے بھر دیا۔ انھوں نے قرآن حکیم کے جرمن اور فرنچ تراجم کے مطا لعے کے علاوہ عربی زبان بھی سیکھنا شروع کی اور بڑے فکرو تدبیر کے بعد حلقہ بگوش اسلام ہو گئے اور محمد اسد نام رکھا کیونکہ یونانی میں "لیو" کے معنی شیر کے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا۔ ان کی متعدد کتب نے شہرت حاصل کی۔ ان میں "اسلام ایٹ دی کراس روڈ ٹومکہ" بہت مقبول ہوئیں۔ "اے روڈ ٹو مکہ" ان کی خود نوشت سوانح عمری ہے۔



انہوں نے مارچ 1992ء میں وفات پائی اور اسپین میں دفن ہوئے۔



About the author

eshratrat

i really like to write my ideas

Subscribe 0
160