کیا آپ کے بال گر رہے ہیں

Posted on at



چکمدار خوب صورت گھنے بال سب کو اچھے لگتے ہیں۔عام طور پر ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ بال انسان کے سر پر پائے جاتے ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ ان کی چمک ماند پڑجاتی ہے۔ذہنی پریشانی،تناؤ،کام کی زیادتی اور ناقص غزا کی وجہ سے بھی بال گرنے لگتے ہیں اورساری خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے۔بال زیادہ گرنے لگیں تو مرد ہوں یا خواتین وہ پریشان ہوتے ہیں۔اور وہ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔


خواتین کے بال گرنے شروع ہوجائیں تو وہ پریشان ہوجاتی ہیں۔مرد تو پھر بھی بڑی فراخدلی سے بالوں کا گرنا برداشت کرتے ہیں مگر خواتین تو نت نئے شمیپو آزماتی ہیں ۔ پھر دوائیوں کی نوبت آجاتی ہے۔اصل میں حمل کے دوران مختلف دواؤں کے استعمال سے مادہ ہارمون بڑھ جاتے ہیں۔ان کی وجہ سے بال گھنے اور خوبصورت آجاتے ہیں ۔ بچے کی پیدائش کے بعد بال گرنے لگتے ہیں ،اس کی بڑی وجہ یہ ہےکہ ہارمون کم ہوتے ہی بالوں پر اثر پڑتا ہےجو خواتین ذہنی انتشار اور نیند کی کمی کا شکار ہوتی ہیں ،ان کے بال بھی گرتے ہیں۔


ناقص غذا بھی بال کی کمی کا سبب بنتی ہے۔جو عورتیں نشے کی عادی ہوتی ہیں یاایسی دوائیں استعمال کرتی ہیں جن سے نشہ ہوان کے بال بھی جلدی چمک دمک کھوگرتے لگتے ہیں۔اس سے بھوک مر جاتی اور بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔


بالوں میں تیل نہ لگانے سے اور بالوں کو ہیئر ڈرائر سے روزانہ سکھانے سے بھی بال خشک ہوکر گرنے لگتے ہیں،بالوں کا ہئیر سٹائل بھاپ سے بدلوانا،ان کو پرم کرنا،ان کو رنگ دینا بھی بالوں کا خراب کرتاہے۔تیل کی مالش کرنے سے بالوں کی جڑوں میں چکنائی جاتی ہے اور وہ مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں۔تیل ڈالنے سے جلدکے نیچے کے غدود سرگرم ہوجاتے ہیں اور جلد میں چکنائی جذب ہونے لگتی ہے۔تیل نہ لگانے سے بال خشک اوربے جان نظر آتے ہیں۔بھر بھرے ہوکر ٹوٹتے ہیں۔اور پھر باوجود کوشش کے ان کا قابو آنا مشکل ہوتا ہے۔یہ پھر گرتے ہی رہتے ہیں۔


TAGS:


About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160