ضلع ہریپور، ریڈ زون ایریا۔۔۔؟

Posted on at


ضلع ہریپور، ریڈ زون ایریا۔۔۔؟


 


ضلع ہریپور میں صبح اور شام کے وقت حادثات ذیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں ۔۔ پولیس نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹرکوں کی لمبی لاہنیں لگ جاتی ہیں جو کے پولیس کے ڈر سے دن کو سڑکوں پر نظر نہیں آتے اور رات کو اور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث دوسری گاڑیاں ان سے آگے نکلنے کی کوشش میں حادثات کا شکار بن جاتی ہیں جہاں اسی میں موبائل فون ڈرائیوروں کو اپنی ڈیوٹی سے کر دیتا ہے وہ بھی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔



چھوٹی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ایل سی ڈی کی سہہولت بھی لا پرواہی پر ڈرائیوروں کی مجبور کر دیتی ہے جبکہ اونچی آواز میں گانے پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کی آوازکو ان سنا کر دیتے ہیں۔
ان اسباب سے سارا سال اس روڈ پر حادثات ہوتے رہتے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
اس شاہراہ پر حفاظتی دیواریں نہ ہونے سے بھی دوسرے حصہ سے ایبٹ آباد سے مانسہرہ تقریبا بٹگرام تک شاہراہ کو سیف وے کہا جا سکتا ہے۔ جہاں حادثات کی شرح میں کہیں کم ہے، جبکہ بالائی حصہ شاہراہ ریشم بھی حادثات اوورلوڈنگ کے باعث ذیادہ ہو رہے ہیں۔



گرمیوں میں سیاحوں کی رش کی بدولت ٹریفک کے بہاؤ میں اضافہ سے بھی حادثات رونما ہو رہے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام متعلقہ حکومتی ادارے ان کو ایک حادثہ سمج کر دوسے دن بھول جاتے ہیں مگر ان اسباب کو جاننے کی کبھی زحمت نہیں کی۔ اس انتہا کی اہمیت کی حامل شاہراہ کی حالت زرا دیکھی جائے تو کسی کھنڈرات سے کم نہیں ہو گی اس پر چلنے والے ٹرانسپورٹ کے لئے جو قوانین بنائے جا رہے ہیں



ان پر عمل درآمد کی ضرورت سے ڈرائیوروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ مروجہ قوانین پر عمل داری اورحفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے سیاحوں کی رہنمائی کے لئے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160