(ٹرائبو الیکٹرک (حصہ اول

Posted on at


ذراسوچیں کہ سمندری موجیں ہزاروں گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا باعث بن رہی ہوں، شہروں میں ڈانس فلور پر رقص کے باعث نائٹ کلبس کی بجلی پوری ہو رہی ہے، تو پیدل چلنے والے اپنی حرکت سے اپنے فون کے لئے دستیاب توانائی حاصل کر رہے ہوں تو کیسا رہے گا؟



یہ سب کچھ ماحول دوست قابل بھروسہ اور کسی قسم کے علاقائی خطرات سے پاک توانائی حاصل کرنے کا خواب تھا۔ تاہم اب یہ ممکن ہو گیا ہے۔ اس طرح توانائی کے حصول کا جو طریقہ تیار کیا گیا ہے اسے‘‘ ٹرائبو الیکٹرک ’’ کا نام دیا گیا ہے۔



جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کے مطابق انہوں نے ایک ایسی ڈیوائس یا مشین کا پروٹو ٹائپ تیار کیا ہے جو اسٹاپ، اسٹارٹ یعنی رکنے اور چلنے والی حرکت کو توانائی میں تبدیل کرسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اب بہت جلد لہروں، چلنے اور ڈانس کرنے، یہاں تک کہ بارش، کمپیوٹر کے کی بورڈ پر ٹائپنگ یا پھر ٹریفک، ان سب چیزوں سے خصوصی سینسرز کی بدولت توانائی حاصل کرنا ممکن ہوسکے گا۔



توانائی کے ماہرین نے اس ایجاد کو ایک ‘بریک تھرو’ قرار دیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس طرح وہ توانائی جو صدیوں سے ضائع ہوتی چلی جارہی ہے، اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔



‘‘ٹرائبو الیکٹرک’’ میں دراصل دو مختلف مادوں کے درمیان رگڑ کے ذریعے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ جس سے الیکٹرانز ایک مادے سے دوسرے مادے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔



About the author

160