ورزش کے لیے وقت نکالیں

Posted on at


بالوں اور جسمانی صحت کے لیے وٹامنز اور معدنیات کی اہمیت سے تو کسی طور پر بھی انکار ممکن نہیں ہے لیکن ورزش کے لیے بھی مناسب وقت نکالنے کی کوشش کریں جو کہ بہت ضروری ہے۔ باقاعدگی سے ورزش نہ صرف ذہنی دباؤ میں کمی پیدا کرتی ہے بلکہ سر میں دوران خون بڑھ جانے کے باعث بالوں کی افزائش کی شرح میں بھی تیزی آ جاتی ہے۔ اگر آپ کو اپنے بالوں کی صحت کا خیال رکھنا ہے تو یہاں درج ذیل میں جو اصول بیان کیے جا رہی ہوں اگر آپ ان اصولوں کو اپنے معمولات کا حصہ بنا لیں تو بہت جلد اس کے مفید اثرات سامنے آئیں گے بس شرط یہ ہے کہ انہیں خواہ چند منٹ ہی سہی لیکن باقاعدگی کے ساتھ کریں۔


 


۔۱۔ اٹھک بیٹھک کرنے سے جسم کا دوران خون بڑھ جاتا ہے جبکہ کمر، رانوں اور معدے کے عضلات بھی مضبوط ہوتے ہیں۔


۔۲۔ فرش پر پیٹھ کے بل سیدھی لیٹ جائیں اور پیروں کو سیدھا پھیلا لیں۔ اپنے دونوں ہاتھ کے سر کے پجھلی جانب رکھ کر اسی حالت میں اُٹھ کر بیٹھیں اور پھر ہاتھوں کی انگلیوں سے پیروں کے انگوٹھوں کو چھونے کی کوشش کریں۔ ابتدا میں پیروں کے انگوٹھوں کو چھونے میں مشکل پیش آئے گی لیکن چند روز کی مسلسل مشق کے بعد یہ کام آسان ہو جائے گا۔ پہلے دن یہ ورزش صرف دس مرتبہ کریں اور اس میں یومیہ ایک مرتبہ کا اضافہ کرتی چلی جائیں۔ یہ ورزش پنڈلیوں اور ٹانگوں کے علاوہ کمر کے عضلات کو تقویت دے گی اور کولہوں میں مضبوطی لائے گی۔


۔۳۔ پیٹھ کے بل فرش پر سیدھی لیٹ کر دونوں ہاتھوں کو دھڑ کے ساتھ اس طرح رکھیں کہ ہتھیلیاں فرش کو چھو رہی ہوں اور انگھوٹے ٹانگوں سے لگ رہے ہوں۔ اب اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان کوئی گیند رکھ کر دبائیں اور اسے جتنا اونچا اٹھا سکتی ہیں، اُٹھائیں اور یہ عمل دس مرتبہ کریں۔ یہ ورزش آپ کے معدے، ٹانگوں اور کمر کے لیے بے پناہ مفید ہے۔


۔۴۔ دونوں ٹانگوں کو دو فٹ تک پھیلا کر کھڑی ہوں اور دونوں ہاتھوں کے انگھوٹوں کو آپس میں پھنسا کر انہیں سر کے اوپر لے جائیں۔ اب ٹانگوں کو سیدھا کر کے ہاتھوں کو بدستور سر کے اوپر رکھتے ہوئے کمر کو موڑیں اور ہتھیلیوں سے ایک پاؤں کو نیچے تک چھونے کی کوشش کریں۔ سیدھی ہو کر دوبارہ مڑتے ہوئے دوسرے پاؤں کو چھوئیں اور یکے بعد دیگرے دونوں ٹانگوں کے ساتھ اس عمل کو دس مرتبہ دہرائیں۔ اس ورزش سے بازو، سینہ اور معدے کے عضلات کو فائدہ پہنچتا ہے جبکہ بڑی تیزی کے ساتھ کندھوں اور گردن میں مضبوطی بھی پیدا ہوتی ہے۔


۔۵۔ پیٹ کے بل لیٹ کر دونوں ہاتھ سر کے قریب اس طرح رکھیں کہ ہتھیلیاں فرش کو چھو رہی ہوں۔ اب ہتھیلیوں کے ذریعے فرش پر دباؤ ڈالتے ہوئے اوپری بدن کو اٹھائیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دہرائیں اور پھر ہر روز اس میں ایک مرتبہ کا اضافہ کرتی رہیں۔


۔۶۔ یہ اصول یاد رکھیں کہ جو چیز آپ کی ٹانگوں کے لیے فائدہ مند ہے وہی آپ کے دل کے لیے بھی مفید ہے اور جو چیز دل کے لیے اچھی ہے وہ آپ کے بالوں کے لیے بھی معاون مددگار ہے لہٰذا ان تینوں فوائد کے لیے ضروری ہے کہ آپ جاگنگ کی عادت ڈالیں۔


 


ورزش سے فراغت کے کچھ دیر بعد آرام کر کے نہانا چاہیے۔ نہانے وقت روزانہ اپنے بالوں کو کسی معیاری اور ہلکے شیمپو سے دھو لیں اور پھر انہیں آہستگی سے خشک کریں۔ سر کی جلد صاف اور خشک ہونا ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ سر کی جلد اور بالوں پر خاص توجہ دینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ورزش کے بعد بہت زیادہ پسینہ آتا ہے جس سے بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ امید ہے کہ بالوں کی صحت، تندرستی اور افزائش کے لیے آپ کو میرے ورزش کے طریقے پسند آئیں گے کیونکہ ذرا سا وقت نکال کر ان پر عمل کیا جا سکتا ہے۔



مصنفہزاریہ وھاب


 :ٹویٹر پر مجھے فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 


  زاریہ وھاب


:اور میرے بلاگ شیئر کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں


http://www.filmannex.com/Zaria-Wahab/blog_post



About the author

Zaria-Wahab

My name is Zaria Wahab and i am a student of Fsc. I want to prove myself so for that i have to joined Film-Annex. Film-Annex is a very good plate-form for us. because it is such a good approach for every bloggers.

Subscribe 0
160