پاور ہاؤس ۔۔۔تھائی رائیڈ گلینڈ ۔ حصہ ششم

Posted on at


اپنے جسم میں توانائی کی موجود زیادہ پیداوار ، نیٹورک فراہمی ،کنٹرول اور مانیٹرنگ کے اس پراسرار ،پچیدہ اور حیات آفریں نظام کے بارے میں پہلے شاید ہی کبھی آپ نے سوچا ہو حالانکہ یہ نظام اس وقت سے کام کر رہا ہے جب ابھی آپ ماں کے پیٹ میں زیر تعمیر تھے ۔

یہ حیات آفریں نظام بنانے والے کی ہدایت سے ذرا سا ادھر ادھر نہیں ہوتا اور ہمیشہ صراط مستقیم پر گامزن رہتا ہے اگر یہ نظام عمر کے کسی بھی حصے میں چند منٹوں کے لئے بھی ہدایت کے برعکس عمل انجام دیتا تو آپ کا جسم کسی بڑے حادثے سے دوچار ہو چکا ہوتا اس لئے کہ جسم کی دنیا میں ، لوڈشیڈنگ کا کوئی تصور نہیں ہے یہاں چند لمحوں کے لئے بھی لوڈشیڈنگ ہو جائے تو اس کا کم سے کم نتیجہ معذوری ہے یا موت ، اب آپ ایک لمحے کو تصور کریں کہ صرف یہ نظام ہی سارے دن میں کتنی مرتبہ آپ کے کام آتا ہے ۔

آپ ظاہری کاموں میں بھی اس کی مدد کا اندازہ شاید ہی کر سکیں جو خدمات یہ نظام جسم کے اندرونی علاقوں میں موجود پیچیدہ مشینوں اور نادر و نایاب آلات مثلا دماغ، دل ، پھیپھڑوں ،گردوں ،مثانے، آنکھوں ، کانوں ،بیشمار اعصاب ، لاتعداد رگوں اور پھٹوں کو چوبیس گھنٹے خاموشی سے فراہم کرتا ہے اس کا تصور کسی بھی انسان کے لئے ناممکن ہے۔

آپ نے دیکھا کہ میں اعصاب اور کمیکلز ہارمونز کے زیر اثر کام کرتا ہوں ، اعصابی دباؤ میرے لئے شدید نقصان دہ ہے کسی قریبی عزیز کی موت کا صدمہ ، کاروبار میں نقصان ، خطرناک حادثہ ، بڑا آپزیشن ، الجھنیں ، شدید احساس جرم ، جذبہ انتقام ، غصہ، حسد، نفرت، مایوسی ان میں سے ایک یا چند ایک کو آپ اپنے دماغ پر مسلسل طاری رکھیں تو بہت جلد آپ کے جسم کے اندار واقعات و حادثات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ، لیکن یہ چین ری ایکشن بے شمار پچیدگیاں پیدا کرتا ہے میں بار بار ہائی پوتھیلی مس کو متحرک کرتا ہوں ہائی پو تھیلی مس پیچوٹری گلینڈ کو متحرک کرتا ہوں ۔ پیچوٹری گلینڈ اسی تناسب سے مجھے بار بار ہارمونز جاری کرتا ہے میں اس کے ردعمل میں کھرب ہا کھرب خلیوں کے لاکھوں کھرب بجلی گھروں کو ہر وقت آن رکھتا ہوں اور یہ خلیے جسم میں موجود ایندھن کے وسائل کو اتنی تیزی سے خرچ کرتا ہے کہ جسم بیرونی ذرائع سے اس قدر تیزی سے خام مال حاصل نہیں کرپاتا۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160