موبائل فون۔۔۔۔۔۔۔خاندانی کشیدگی کا باعث

Posted on at


موبائل فون اگر بعض حالت میں نعمت ہے تو اسے کئی اعتبار سے لعنت بھی کہا جا سکتا ہے۔ ان گنت قسم کے مسائل کی آماجگاہ موبائل فون کے حوالے سے ایک بات یہ سامنے آۓ ہے کہ انکی وجہ سے کام، گھر اور دیگر مصروفیات میں ایسی دیوار حائل ہو جاتی ہے۔ جس سے فیملی لائف بری طرح متاثر ہوتیہے۔ متواتر فون استعمال کرنے والے افراد بلند درجہ اسٹریس سے دو چار رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے مقابلے میں جو کہ فون کا استعمال بہت کم یا بالکل بھی نہیں کرتے۔ فون کرنے کے عادی افراد دفتروں کی

پریشانیاں بھی فون کے ساتھ گھر لے آتے ہیں۔

اور فیملی لائف پر خراب اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کیونکہ آپس کے تعلقات، ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی کوشش اور جذباتی پہلو میں فقدان پیدا ہو جاتا ہے۔ جس کی شکایت بیوی کو ہی نہیں بچوں کو بھی ہوتی ہے۔ موبائل فون خواہ مرد استعمال کرے یا عورت گھریلو زندگی پر اثر پڑتا ہے۔ خصوصاً ملازمت کے دوران کی پریشانی گھر میں آنے سے خاصے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جاب سے متعلق پریشانی اس وجہ سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ کہ موبائل فون کی بدولت آپ ہر وقت لوگوں کی پہنچ میں ہوتے ہیں۔

جس وقت آپ دفتر سے نکل چکے ہوں اور کوئی فون کر کے آپ کو کسی پراجیکٹ کے بارے میں مطلع کرے تو وہ یہ بتانے کی کوشش نہیں کرے گا کہ سب ٹیھک ہے۔بلکہ وہ اس لیئے فون کرے گا کہ سب کچھ غلط ہو رہا ہے۔ اور اسکی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اب کیا کرے۔ اسکے بعد آپ پر ایک دباؤ قائم ہو جاۓ گا۔ اور آپ گھر میں بکتے جھکتے داخل ہوں گے۔ جس سے نہ صرف آپ کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خطرہ رہے گابلکہ پوری فیملی لائف متاثر ہو گی۔

ورکنگ وومن اس حوالے سے دوہری مشکل کا شکار ہوتی ہے۔ جن پر گھریلو امور دوران ملازمت بری طرح حاوی رہتے ہیں۔ دفتر میں کام کے دوران انہیں یہ فون کال موصول ہو کہ بچہ نے خود کو کسی کمرے میں بند کر لیا ہے یا اسکی کار کسی جگہ ٹکرا گئی ہے تو وہ اچانک کسی دباؤ میں مبتلا ہو جاتی ہے۔



About the author

160