آم پھلوں کا بادشاہ اور انسانی جسم کے لئے انتہائی فائدے مند

Posted on at



ویسے تو سارے پھل اپنی جگه پر اچھے ہیں لیکن آم کو پھلوں کا بادشاہ  کہا جاتا ہے کیوں کے اسکا ذائقہ تمام پھلوں سے اعلیٰ ہے اس میں مٹھاس کافی زیادہ ہے اسکی کافی ساری  قسمیں ہیں لنگڑا ،سندھڑی ،چونسا ،کالا چونسا ،طوطا پری اور دسہری وغیرہ ہیں اسکے درخت کی اونچائی ٣٥ سے ٤٠ میٹر تک ہوتی ہے اور کچے آموں کا اچار ڈالا جاتا ہے اور اسکے مربے بنائے جاتے ہیں اور پکے ہوۓ آموں کا ملک شیک بنایا جاتا ہے



اور انکی آئس کریم بھی بنائی جاتی ہے  پاکستان کی سالانہ آم کی پیداوار ١.٨٩ملین ٹن ہے اور مغل بادشاہ اکبر نے ١٠٠٠٠٠ درختوں پر مشتمل آم کا باغ لگوایا اردو شاعر مرزا خاں غالب بھی آم بہت پسند کرتے تھے آم کینسر کو روکتا ہے اور کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اس میں وٹامن اے ہوتا ہے جو کے بینائی کو درست کرتا ہے اور یہ نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے اور یہ دل کی دورے کے خدشات میں کمی واقع کرتا ہے



اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے  حکومت کو اسکی پیداوار میں اضافے کے لئے کسانوں کو آگاہی سے شرشار کرنا چاہیے  آم کی ١٠٠٠ سے زائد قسمیں ہیں 



About the author

danial-shafiq

blogger at filmannex

Subscribe 0
160