تم پیار ہو، وفا ہو، نشہ ہو
تم تو میرے روح کی غذا ہو
تم سانس ہو، دھڑکن ہو، ادا ہو
تم تو میرے دل کی تمنّا ہو
تم حسن ہو، جادو ہو، قیامت ہو
تم تو میرے درد کی دوا ہو
تم نے تو مجھے اپنا بنا لیا
تم تو میری زندگی کی حیاء ہو
تم درد ہو، دوا ہو، غذا ہو
تم تو میری خاموشی کی صدا ہو
تم کتاب ہو، کہانی ہو، موضوع ہو
تم تو میرے کردار کی اِک ادا ہو
تم ورق ہو، قلم ہو، اُترتا لفظ ہو
تم تو میری کھلی آنکھوں کا آئینہ ہو
میری زندگی کی پرور حقیقت میں
تم تو میرے خوابوں کا اِک لمحہ ہو
تم پھول ہو، گلاب ہو، خوشبو ہو
تم تو میری زندگی میں رنگوں کی ہوا ہو
تم زمیں ہو، پرندہ ہو، آسمان ہو
تم تو میرے دل کا اِک جہاں ہو
تم آواز ہو، آغاز ہو، اِختتام ہو
تم تو میرے قدموں کا نِشاں ہو
یہ میری حق بیانی کی ہے صدا
تم تو میری خوایشوں کا اِک میلہ ہو
تم وقت ہو، لہر ہو، طوفاں ہو
تم تو شب کی تاریکی کا اُجالا ہو
تم یہاں ہو، وہاں ہو، ہر جگہ ہو
تم تو میری زلفوں کا سایہ ہو
تم پردہ ہو، شرم ہو، حیاء ہو
تم تو میرے قول و اِقرار کی آواز ہو
میری زندگی کے اِس حصے میں
تم تو میرے لئے میرا کُل جہاں ہو
If you people want to read and share my any previous blog open the link below:
http://www.filmannex.com/Aafia-Hira/blog_post
Thanks for Subscribing me everyone.
Follow me on Twitter: Aafia Hira
Thanks for your support.
Written By: Aafia Hira