غریبی امیری اور دولت

Posted on at


غریبی 


غریب انسان الله کو بہت زیادہ پیارا ہوتا ہے شرط یہ ہے کہ وہ عبادت گزار اور پرہیز گار ہو غریب انسان کو تھوڑی سی بھی خوشی مل جائے تو وہ اللہ کا بہت بہت شکر ادا کرتا رہتا ہے اور اللہ کا احسان کبھی بھی نہیں بھولتا غریب انسان میں غصہ کم ہوتا ہے کیوں کہ اسے ہر وقت اللہ کا ڈر ہوتا ہے اور ہر وقت الله کو ہی یاد کرتا رہتا ہے اور غصہ اس وجہ سے بھی نہیں کر سکتا کیوں کہ اس کا غصہ کسی پر نہیں چلتا غریب لوگوں کے بچے بھی بہت ہی معصوم ہوتے ہیں اور رحم کے  قابل ہوتے ہیں غریب آدمی خود بھی پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے اور اپنے چھوٹے ،چھوٹے بچوں کو بھی ساتھ لے جاتا ہے نماز پڑھنے اسی وجہ سے الله اس غریب سے زیادہ محبت کرتا ہے غریب لوگ بہت ہی محنت کش ہوتے ہیں غریب لوگوں میں محبت ،خلوص،اور بھائی چارہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اپس میں مل جل کا رہتے ہیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ بھٹاتے رہتے ہیں 



امیری 


 امیر آدمی غریب آدمی سے بلکل مختلف ہے کیوں کہ امیروں کے آگے پیچھے بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو کہ صرف اور صرف اس کی دولت سے ہی پیار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اس کے ہر وقت اس پاس بھٹکتے رہتے ہیں ایسے میں اگر کوئی بھی ایسی مشکل پیش آ جائے کہ تو سب کے سب اس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں اور کوئی بھی اس مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیتا کیوں کہ وہ سب صرف اور صرف پیسے کے پوجاری ہوتے ہیں اور ایسے لوگ کبھی بھی مشکل وقت میں کام نہیں آتے بلکہ مزاخ ہی اڑاتے رہتے ہیں امیر آدمی اگر پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے اور ہر برائی سے بچتا ہے تو ایسے انسان کا امیر ہونا اس پر اللہ کی رحمت ہے اور اگر کوئی شخص امیر ہے اور وہ نماز نہیں پڑھتا روزہ نہیں رکھتا زکات ادا نہیں کرتا اور اس کے بچے صبح سوئے رہتے ہیں گانے سنتے ہیں فلمیں دیکھتے ہیں اور دنیا کا ہر برا کام کرتے ہیں جو کہ اللہ کو نا پسند ہے تو ایسے شخص پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے اور ایسے شخص پر اس کی امیری الله کا عذاب ہے اور یہی چیزیں اسے جہنم میں لے جائینگی 



دولت 


اللہ کی نظر میں سب سے امیر انسان وہ ہے جس کے احلاق اچھے ہیں اور وہ انسان جو کہ پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے اور اللہ سے ڈرتا رہتا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتا رہتا ہے اور حج کرتا ہے اگر اس کی توفیق ہے اور وہ انسان اللہ کو بہت ہی محبوب ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے بھائی مسلمان محفوظ ہیں امیر اور غریب نہیں بلکہ سب سے دولت مند انسان وہ ہے جس میں یہ تمام خوبیاں ہیں اور ایسے لوگ ہی اللہ کی نظر میں سب سے زیادہ دولت مند ہیں اور ایسے لوگوں کو اللہ جنت میں جگہ  ضرور عطا فرمائے گا انشاللہ کیوں کہ جب اللہ رازی ہوتا ہے اپنے بندوں سے تو اپنے بندوں کے لئے اللہ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور جہنم کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیتا ہے  اس لئے امیر کی امیری میں نہ دولت ہے اور نہ ہی غریب کی غریبی میں غربت صرف اور صرف الله کی رضا ہی اصل دولت ہے ،اے اللہ تو ہم سب سے راضی ہو جا امین 




About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160