بیڈروم کی سجاوٹ

Posted on at



بیڈروم ایسی جگہ ہے جہاں ہم اپنا زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے ہیں کیونکہ یہاں ہم سوتے، جاگتے، بیٹھتے اور آرام کرتے ہیں۔ بیڈروم وہ جگہ ہوتی ہے جو ہر شخص کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارا بیڈروم خوبصورت ہو۔ جس میں ہر آرام و سکون کی چیز موجود ہو۔ بیڈروم کے اندر اگر کوئی فالتو چیز ہو اگر وہ کام کی ہے تو اسے استعمال میں لائے اگر استعمال کی نہیں ہے تو اسے کاڑے دان میں پھینک دے اور اگر وہ چیز ٹھیک ہے اور آپ اسکا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو وہ کسی ضرورت مند کو دے دیں جسے اس چیز کی ضرورت ہو۔


بیڈروم اگر پرانا ہو جاتا ہے تو بھی اچھا نہیں لگتا ہے اور اس میں بیٹھنے اٹھنے کا بھی دل نہیں کرتا ہے اور نہ ہماری آنکھوں کو وہ سکون ملتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں بیڈروم میں تبدیلی لانا ایک اچھا عمل ہوگا۔ گرمیوں کے موسم میں ہمیں ہلکے رنگ اچھے لگتے ہیں اس ہی کہ مطابق ہمیں اپنے بیڈروم کو ہلکے اور آنکھوں کو دلکش لھنے والے رنگوں سے بدلنا چاہیے۔ اس چریقے سے ہمیں اپنے بیڈروم میں بیٹھنے اٹھنے کا دل کرے گا اور ہمیں آرام کی نیند آئے گی۔


بیدروم کو اگر ڈارک رنگوں سے رنگا جائے تو وہ آنکھوں سکون نہیں دیتے ہیں اگر گہرے رنگوں کے ساتھھ کمرے میں ہلکے رنگ بھی کروائے تو بھی کمرا اچھا اور خوبصورت لگتا ہے۔ کیونکہ کچھھ رنگ ایسے ہوتے ہیں جو گہرے رنگوں کے ساتھھ ہلکے رنگوں کو ملا کر اچھا کلر کامبینیشن ہو جاتا ہے جوکہ آنکھوں کو بہت دلکش لگتے ہیں۔ بیڈروم کو دلکش بنانے کے لیے فرنیچر بھی بہت بہترین کردار ادا کرتا ہے۔ کیونکہ کمرے میں زیادہ فرنیچر ہونے کی وجہ سے زیادہ جگہ خرچ ہوتی ہے اگر کمرے میں زیادہ جگہ لینے والی چیزیں انہیں بھی کمرے سے ہٹانا چاہیے۔ کمرے میں ایسی چیزیں رکھنی چاہیے جو کام کی ہو اور کم جگہ لینے والے ہوں۔


بیڈروم ہماری زاتی  جگہ ہوتی ہے اور ہماری شخصیت کا آئنہ ہوتا ہے۔خا ص طور خواتین  جنہیں ایسے کام کرنے میں بہت دلچسپی ہوتی ہے خواتین میں سجاوٹ اور آراش کی انفرادی صلاحیت ہوتی ہیں۔ شاید یہ خوبیاں انکے خمیر میں شامل ہوتی ہیں۔ خواتین کا سمجھداری کے سا تھ اپنی صلاحیتوں کو کم خرچ کے ساتھ بہترین چیزوں میں استعمال کرنا انکی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔


کمرے کی دیواروں پر خوبصورت پینٹنگ لگانا سے بھی کمرہ دلکش لگتا ہے۔ اگر ہم اپنے کمرے کو موسم اور اپنی پسندیدہ چیزوں کے ساتھھ سجائے تو جب ہماری نظر ان چیزیوں کی طرف جئے گی تو دل کو تسلی اور سکون ملتا ہے۔ اس لئیے اپنے بیڈروم کو موسم اور موڈ کے مطابق بدلنا چاہیے تاکہ ہم اپنے کمرے میں آرام و سکون سے رہے اور کمرہ دلکش لگے۔   


 



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160