پرہیز علاج سے بہتر ہے

Posted on at



صحت ہزار نعمت ہے اس لیئے اس کی قدر کرنی چاہیے۔ انسانی جسم ایک مشین کی طرح ہے جیسے ایک مشین زیادہ کام کرنے یا زیادہ وقت گزرنے کے بعد خراب ہو سکتی ہے بالکل اسی طرح انسانی جسم کا اگر خیال نہ رکھا جائے تو بیمار پڑ سکتا ہے۔ اسے بیماری یا خراب ہونے سے بچانے کے لیئے ضروری ہے کہ اس کا مناسب خیال رکھا جائے۔



بہت سی بیماریاں جسم پر حملہ آور ہوتی ہیں اور صحت کے لیئے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ ہمارے جسم کا ایک دفاعی نظام ہے جو اسے بیماریوں سے بچاتا ہے، اگر یہ نظام خراب ہو جائے تو بیماریاں جسم پر آسانی سے حملہ آور ہوتی ہیں اور جسم کے لیئے دوبارہ اپنی اصلی صحت حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہماری بہت سی بے احتیاتیں ہمیں بیماریوں کی طرف لے جاتی ہیں۔ اگر ایک دفعہ جسم کسی موذی بیماری کا شکار ہو جائے تو اسکی صحت روز بروز گرنے لگتی ہے اور وہ دوبارہ کبھی اپنی اصلی حالت میں نہیں آ سکتا جیسے سرطان، ایڈذ اور کالا یرقان جیسے موذی امراض ہیں جو انسان کو موت کی طرف لے جاتے ہیں۔ موت تک کی وہ زندگی جب انسان کسی ایسے موذی مرض کا شکار ہو انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اور انسان اپنی زندگی سے مایوس ہو جاتا ہے۔ اس تکلیف دہ زندگی سے چھٹکارہ پانے کے لیئے وہ ہر آنے والے دن اپنے لیئے موت کی دعا کرتا ہے۔



انسان کو بیماری کی طرف لے جانے والی صرف اور صرف اس کی لاپرواہی ہے، ایک ذرا سی بے احتیاطی انسان کو کسی موذی مرض کا شکار کروا سکتی ہے۔ ایک دفعہ اگر کوئی انسان کسی مرض کا شکار ہو جائے تو چاہے کتنا ہی علاج کروا لے وہ اپنی پہلے جیسی صحت پھر حاصل نہیں کر سکتا اور علاج کروانے کے لیئے انسان کو پیسہ پانی کی طرح بہانا پڑتا ہے، پھر بھی پہلے جیسی بات نہیں رہتی اور یہ غریب آدمی کے بس کی بات نہیں ہے کہ وہ اتنا مہنگا علاج کروا سکے۔ اسی لیئے کہا جاتا ہے کہ ”پرہیز علاج سے بہتر ہے“۔ اسی لیئے حطرناک امراض سے بچنے کے لیئے ضروری ہے کہ پرہیز کی جائے۔ اور ایسے حفاظتی اقدامات اپنائے جایئں جو بیماریوں کو انسان سے کوسوں دور رکھیں۔



جن میں سے چند ایک ضروری اقدامات نیچے بیان کیئے گئے ہیں۔



  • اپنے جسم اور ماحول کو صاف رکھیں۔


  • موسم کے لحاظ سے اپنا پہناوا رکھیں۔


  • فاسٹ فوڈز سے اجتناب کریں


  • زیادہ کیلوری والی خوراک سے پرہیز کریں۔


  • زیادہ چکنائی والے کھانوں سے اجتناب کریں۔


  • ریشہ دار (فائیبرز) خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔


  • روزانہ ورزش کی عادت اپنائیں۔


  • سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔


  • شراب نوشی سے اجتناب کریں۔


  • صبح جلدی اٹھنے اور رات کو جلدی سونے کو اپنا معمول بنائیں۔


  • کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں۔


  •  


 


 



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160