بچوں کے اسلامی نام رکھیں

Posted on at



بچوں کے اسلامی نام رکھیں


 



 


نام انسان کی زندگی مکیں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ ایک انسان کا نام اس کہ شخصیت پر بہت اثر انداز ہوتا ہے یہ کہنا بھی درست ہے کہ نام انسان کہ شناخت ہوتا ہے نام یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ یہ انسان کس مذہب سےتعلق رکھتا ہے مثلا اگر کوئی اسلامی نام ہے تو ہم فورا پہچان لیتے ہیں کہ یہ مسلمان ہے اور اگر کوئی اور نام ہوتا ہے تو ہم پہچان لیتے ہیں کہ یہ فلاں مذہب سے تعلق رکھنے والا شحص ہے لیکن آج کل لوگ اس بات پر اتنی توجہ نہیں دیتے بس فلموں۔ڈراموں یا ناولوں سے نام رکھ لیتے ہیں کہ یہ ڈیفرینٹ ہے۔


 



 


پہلے دور میں ایسا ہوتا تھا کہ جب لوگ نام رکھتے تھے تو اسلامی نام کو ترجیح دیتے تھے کہ اسلامی نام ہونا چائیے چاہے جتنا مرضی پرانا ہوبس اسلامی نام ہی رکھتے تھے لیکن آج کل ایسا ہوتا ہے کہ لوگ ڈیفرینٹ نام رکھنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے اس کا مطلب جو بھی ہو یعنی مطلب جاننے کی کوشش نہیں کرتے بس نام رکھنے رکھ لیتے ہیں۔
آج کل ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ فلموں ۔ڈراموں کو دیکھ کر نام رکھ لیتے ہیں جب کوئی ان سے مطلب پوچھتا ہے تو بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں فلم اور ڈرامے سے یہ نام رکھا ہے اور مطلب کا پتہ نہیں ہوتا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔
لہزا اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں تا کہ ان کو آنے والی زندگی میں کوئی پریشانی نہ اٹھانے پڑے۔


 


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160