اچھا لائف سٹائل اچھی زندگی۔ حصہ دوم

Posted on at


وٹامن ڈی کی کمی صحت کے لئے بری ثابت ہو سکتی ہے جس کے باعث زندگی میں چڑچڑاپن ، آنتوں کی سوزش ، درد شقیقہ ، سر درد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جو ایک خطرناک عنصر ہے اوور یہ کارکردگی اور تعلقات پر اثرانداز ہوتا ہے۔ کیلوریز ہر شخص کی ضرورت ہے اور بہت زیادہ کیلوریز کے استعمال سے وزن میں اور موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے اور قبل از موت کے طور پر دل کی بیماری ، ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر ، کینسر اور دیگر اہم بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہ سب کچھ وزن پر نحصار کرتا ہے۔ اآپ کے وزن ،عمر ، جنس ، قد اور سرگرمیوں کی سطح پر حراروں کی مقدار کا انحصار ہوتا ہے۔ موٹاپا اور اس کی پیچیدگیوں کا علاج طرز زندگی میں تبدیلی کے  ساتھ شروع ہوتا ہے۔

خوراک کا انتخاب ہماری زندگی پر اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماہرین کہتے ہیں کہ کھانے کی چیزوں میں تبدیلی کرتے رہنا چاہئیے، ماہرین اپنی سفارشات میں صحت مند غزا کے طور پر سبزیاں ، پھل ، اناج ، اور سرخ گوشت کی مقدار کا محدود استعمال بتاتے  ہیں، اور سبزیاں روزانہ استعمال کریں اور کم از کم پانچ پھل اور سبزیوں کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس مقصد کے لئے بہترین تجویز یہ ہے کہ پھل اور سبزیاں ہر کھانے کے ساتھ لازم کر لیں ۔ مختلف اقسام کے پھل اور سبزیاں فریز کر لیں اور تازہ دستیاب نہ ہونے پر اس کا استعمال کریں۔ اسنیکس کے طور پر بھی سبزیوں کا استعمال کیا جائے، بچوں کو بھی نمکین کے ساتھ پھل دئیے جائیں جبکہ خود بھی پھلوں کا استعمال کریں۔ ٹماٹر کی اشیاء کا استعمال پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ سفید روٹی ، سفید چاول کی جگہ براؤن چاول ، گندم کی روٹی کا استعمال کیا جائے تو بہترین رہے گا۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160